-بھارت ایکسپریس
Maharashtra NCP Crisis: مہاراشٹر کی سیاست میں گزشتہ روز اس وقت بڑی ہلچل مچ گئی جب این سی پی لیڈر اجیت پوار اپنے حمایتی ایم ایل اے کے ساتھ ایکناتھ شندے کی حکومت میں شامل ہو گئے۔ شرد پوار سے بغاوت کرتے ہوئے انہوں نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی سیاسی اننگز شروع کی ہے۔ چاچا شرد پوار اجیت کے اس اقدام سے کافی ناراض نظر آرہے ہیں اور کہا کہ کہ یہ بغاوت ہے اور کہا کہ وہ دکھا دئیں گئے کہ این سی پی کس کی ہے۔
این سی پی نے مرکزی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 9 لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ باقی ایم ایل اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور اپنے اسمبلی حلقوں میں جانے کے بعد ہمارے ساتھ واپسی کریں گے۔ پارٹی کی مہاراشٹرا یونٹ (اکائی)کے صدر جینت پاٹل کا کہنا ہے کہ میرٹ کی عرضی کو جلد سے جلد سن کر ہماری پہلو سمجھنا چاہیے۔ اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو اس سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ لینا چاہیے۔ ہم نے قانونی چارہ جوئی کی، جب انہوں نے حلف اٹھایا تو انہیں نااہل قرار ہوگئے تھے۔
اجیت پوار نے چونکا دینے والا قدم اٹھایا
2 جولائی مہاراشٹر کی سیاست کے لیے سپر سنڈے ثابت ہوا۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے اپنی رہائش گاہ پر ایم ایل اے کی میٹنگ بلائی۔ پہلے خبر آئی تھی کہ یہ میٹنگ مہاراشٹر میں این سی پی کا ریاستی صدر بنانے کے لیے بلائی گئی ہے۔ پارٹی کے دونوں ورکنگ صدر سپریہ سولے اور پرفل پٹیل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ لیکن کچھ ہی وقت میں سارا واقعہ اس وقت بدل گیا ۔جب اجیت پوار میٹنگ چھوڑ کر سیدھے راج بھون گئے اور ڈپٹی سی ایم کے طور پر حلف لینے کے بعد شندے-فڑنویس حکومت میں شامل ہو گئے۔ اجیت پوار کے علاوہ این سی پی کے 8 اور ممبران اسمبلی نے بھی حلف لیا۔
پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجیت پوار نے گورنر کو لکھے اپنے خط میں این سی پی کے 40 سے زیادہ ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ وہیں ڈپٹی سی ایم کا حلف لینے کے بعد منعقد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تمام ایم ایل اے ان کے ساتھ ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…
سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…