سیاست

Mukhtar Ansari Death:سلو پوائزن یا ہارٹ اٹیک، مختار انصاری کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ وجہ آئی سامنے

  مختار انصاری کے پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اسپتال  کےذرائع نے یہ اطلاع دی۔ 60 سے زائد مقدمات کے ملزم مختار انصاری بندہ جیل میں بند تھے۔جمعرات کی رات طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل سے رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ جہاں دیر رات گئے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔

غازی پور کی محمد آباد اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محمد  شعیب انصاری نے بتایا کہ ان کے چچا مختار انصاری کو ہفتہ کی صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔
مختار انصاری کی موت کے بعد باندہ میڈکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا لیکن اب ان کے اہلِ خانہ نے اس پوسٹ مارٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اپنے والد کا پوسٹ مارٹم دہلی ایمس کے ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیکل کالج کے پرنسپل سنیل کوشل نے پی ٹی آئی کو فون پر بتایا، ’’ مختار انصاری کی موت میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اسپتال کے ایک سینئر ذرائع نےجو جمعہ کو پوسٹ مارٹم کے دوران موجود تھے، انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا، “مختار انصاری کی موت کی وجہ دل کا دورہ (مایوکارڈیل انفکشن) پایا گیا تھا۔”

پوسٹ مارٹم کی بنیاد پر انہوں نے مختار انصاری کو لواحقین کی جانب سے سلو پوائزننگ کے الزامات کی تردید کی۔ رانی درگاوتی میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے مختار انصاری  کا پوسٹ مارٹم کیا، جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو مختار انصاری کےچھوٹے بیٹے عمر انصاری پوسٹ مارٹم ہاؤس کے اندر موجود تھے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد مختار انصاری کے جسم کو جمعہ کی شام کو سخت سیکورٹی کے درمیان غازی پور کے لیے روانہ ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق ہفتہ کی صبح محمد آباد، غازی پور میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

غازی پور کی محمد آباد اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محمد شعیب  انصاری نے بتایا کہ ان کے چچا مختار انصاری کو ہفتہ کی صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔

مختار انصاری کی موت پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے کے بعد جمعہ کو مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیا۔ انصاری کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بندہ جیل میں ‘سلو پوائزن’ دیا گیا ۔جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔بندہ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) بھگوان داس گپتا کی طرف سے جاری حکم کے مطابق، گریما سنگھ کو معاملے کی تحقیقات کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (ایم پی-ایم ایل اے کورٹ بندہ) کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

7 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

7 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

8 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

8 hours ago