قومی

Mukhtar Ansari Death Updates: مختار انصاری کی نماز جنازہ میں عوامی سیلاب نے کی شرکت، کالی باغ قبرستان میں اہل خانہ نے کیا سپرد خاک

مئو کے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی نمازجنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ انہیں کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔ محمدآباد کے کالی باغ قبرستان علاقے میں عوامی سیلاب امنڈ آیا، لیکن پولیس نے صرف قریبی لوگوں کواندرجانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ قبرستان کے باہرہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں، لیکن بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے، جو لوگوں کواندرنہیں جانے دی رہی ہے اورجولوگ اندرجانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کوپولیس کی طرف سے پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ پولیس کے ہاتھ میں ایک لسٹ ہے، اس لسٹ میں جن لوگوں کے نام شامل ہیں، صرف انہی لوگوں کواندرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سے قبل مختارانصاری کی لاش کو صبح 10 بجے گھرسے اٹھایا گیا۔ ہزاروں لوگوں کی تعداد میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔ اس کے بعد قبرستان میں سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ان کے چاہنے والوں نے نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا۔ مختار انصاری کے بڑے بھائی افضال انصاری اورچھوٹے بیٹے عمرانصاری نے نمازجنازہ میں شامل ہونے والے ہزاروں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قبرستان میں اندرجانے کی کوشش نہ کریں۔ صرف چند افراد کوہی قبرستان کے اندرداخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

پولیس مسلسل ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی۔ پولیس انتظامیہ نے حکم دیا تھا کہ صرف فیملی کے علاوہ کوئی بھی قبرستان نہیں جاسکے گا۔ موقع پربڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ اضافی فورس لگائی گئی تھی اورپولیس نے پورے راستے کو بلاک کردیا ہے۔ پھربھی نمازجنازہ میں شامل ہونے والے ہجوم کی کوشش ہے کہ وہ تدفین میں بھی شامل ہوسکیں۔

اس سے پہلے، باندہ میڈیکل کالج میں پانچ ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد، مختارانصاری کی لاش کو غازی پور ضلع کے محمد آباد یوسف پور میں واقع ان کی آبائی رہائش گاہ لے جایا گیا ہے۔ دوسری جانب، محمد آباد یوسف پورمیں دکانیں اوربازاربند ہیں اورلوگ مختارانصاری کی دیدارکے لئے امنڈ آئے۔ باندہ کے رانی درگاوتی میڈیکل کالج سے پوسٹ مارٹم کے بعد، مختارانصاری کی لاش کو لے کر 26 گاڑیوں کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شام 5.45 بجے غازی پور کے لئے روانہ ہوا۔ قافلہ رات تقریباً 9 بجے کوشامبی سے گزرا اورآدھی رات کے بعد غازی پورپہنچا۔

قافلے میں موجود مختارانصاری کے وکیل نسیم حیدرنے بتایا کہ مختارانصاری کی لاش ان کے چھوٹے بیٹے عمرانصاری، بہونکہت انصاری اوردوقریبی رشتہ دارروں کے حوالے کردی گئی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پرپولیس اہلکاروں کی 24 گاڑیاں قافلے میں شامل ہیں اوردوگاڑیاں مختارانصاری کے خاندان کی ہیں۔ مختارانصاری کی لاش کا پوسٹ مارٹم باندہ میں کیا گیا، جو محمد آباد (غازی پور) سے تقریباً 400 کلومیٹردورہے اورلاش کوفتح پور، کوشامبی، پریاگ راج، بھدوہی اوروارانسی اضلاع سے ہوتے ہوئے ان کی آبائی رہائش گاہ لائی گئی اورپھرآج انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago