سیاست

Delhi Excise Policy: شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی نے منیش سسودیا کو تفتیش کے لے بلایا، بی جے پی نے کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟

Delhi Excise Policy: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسو دیا کو دہلی شراب پولیسی معاملے پر اتوار 19 فروری کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا۔ منیش سسودیا نے سی بی آئی سے وقت مانگا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیر خزانہ ہونے کے ناطے بجٹ تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ منیش سسودیا  فروری کے آخر تک سی بی آئی دفتر جا سکیں گے۔ جب بھی انہیں سی بی آئی  بلائے گی۔ ان (منیش سسودیا) کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ایجنسی کا تعاون کیا ہے۔

منیش سسودیا نے کہا ہے کہ وہ 24 گھنٹے بجٹ بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کی یہی کوشش ہے کہ فروری کے آخر تک بجٹ تیار ہوجائیں۔ وہ بجٹ بنانے کے بعد ایکسائز پولیسی کے ہر سوال کا جواب دیں گے۔ فروری کے بعد انہیں کبھی بھی بلالیا جائے ہو حاضر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کے افسر اس بات کو ضرور سمجھیں گے۔

ایک ایک دن ضروری

انہوں نے کہا کہ فروری کا لاسٹ ویک ہونے کے ناطے یہ وقت بہت ضروری ہے۔ بجٹ کو لے کر بہت کام  باقی ہے۔ یہ ان کے لئے اہم وقت (کروشیل ٹائم) ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ایک دن ضروری ہے کیوں کہ ان کے پاس فائناس کی بھی ذمہ داری ہے۔ اس لئے انہوں نے وقت بڑھانے کی مانگ کی ہے۔

بی جے پی  نے بجٹ کو بتایا بہانا

دہلی بی جے پی کے اسپوک پرسن ہریش کھرانہ نے منیش سسودیا کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سسودیا نے سی بی آئی سے وقت مانگا ہے۔ بجٹ ایک بہانا ہے، اصل مقصد سوالوں سے بھاگنا ہے۔ کل تک آپ کہتے تھے گھوٹالہ ہوا ہی نہیں، آج کی آپ کی باڈی لینگویج  تھوڑی گھبرائی ہوئی لگ رہی ہے۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔

دراصل، دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا پر قومی راجدھانی میں نئی شراب پالیسی لانے میں بدعنوانی کے الزام لگے ہیں، اس معاملے کو لے کر ایک بار پھر سے انکوائری ہونی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ آج اس معاملے میں تفتیش (انکوائری) کے لئے نہیں جاپائیں گے۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

42 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago