سیاست

Parliament Monsoon Session: سندور تو اُجڑ گیا، پھر آپریشن کا نام سندور کیوں ؟’ جیا بچن نے اٹھائے یہ سوالات

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آپریشن سندور پر بحث ہورہی ہے۔ بدھ کو بھی اس آپریشن سے متعلق سوالات اور جوابات کا سلسلہ جاری رہا۔ سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن نے بھی آپریشن سندور پر کئی اہم سوالات اٹھائے۔ جیا بچن نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا، تو پھر ہوا کیا؟

جیا بچن کا سوال: آپریشن کو ‘سندور’ نام کیوں دیا گیا؟

جیا بچن نے کہا:”سر، سب سے پہلے تو میں آپ لوگوں کو مبارکباد دوں گی کہ آپ نے ایسے مصنف رکھے ہوئے ہیں، جو بڑے بڑے نام تجویز کرتے ہیں۔ یہ نام ‘سندور’  دیا کیوں ؟ سندور تو اجڑ گیا لوگوں کا، جو مارے گئےجن کی بیویاں رہ گئیں۔ پلیز، آپ بتائیے۔”

“آپ نے عوام کا بھروسہ توڑا، وہ آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے”

آگے جیا بچن نے کہا: “جو یاتری (زائرین) گئے تھے، وہ کس بھروسے پر گئے تھے؟ آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد سینا ٹھوک کے میں نے دیکھا ہے ، راجیہ سبھا میں کہا گیا دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ آپ نے وعدہ کیا تھا۔ کیا ہوا پھر؟ وہ زائرین اُسی وعدے پر کشمیر گئے تھے۔ ان کے لیے تو کشمیر جنت ہے۔ مگر کیا ملا انہیں؟ جن لوگوں سے آپ نے وعدہ کیا تھا، ان کا بھروسہ ٹوٹا ہے۔ آپ 25 جانیں بھی نہیں بچا سکے۔ ان کے خاندان والے آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔”

“اتنی بھی عاجزی نہیں کہ معافی مانگیں؟”

جیا بچن نے مزید کہا:”آپ لوگوں میں اتنی بھی عاجزی نہیں کہ آپ ان کے اہلِ خانہ سے معافی مانگیں؟ یہ تسلیم کریں کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ ہمیں معاف کر دیجیے۔ ہمیں آپ کو محفوظ رکھنا چاہیے تھا۔ یہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ عوام کو تحفظ دے۔”

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  22 اپریل کو پہلگام میں ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا، جس میں 26 معصوم سیاحوں کی جان گئی۔ وہ سب کشمیر  میں گھومنے  کے لیے آئے تھے۔ اس کے بعد بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں آپریشن سندور شروع کیا، جس میں پاکستان کے اندر موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

13 hours ago