سیاست

Shubhanshu Shukla Axiom 4 Mission: شبھانشو شکلا کا خلائی جہاز ڈریگن 28 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے

ایکسئوم-4 مشن کا خلائی جہاز “ڈریگن” تقریباً 18 دن بعد انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے علیحدہ ہو کر زمین کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس مشن پر ہمارے ملک کے خلاباز شبھانشو شکلا اور ان کی ٹیم گئی ہوئی تھی۔ ملک ان کی واپسی کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہے، اور ہر خطرے کو عبور کرتے ہوئے آج وہ لمحہ آئے گا جب اس مشن کے تمام عملے کے ارکان بحفاظت زمین پر قدم رکھیں گے۔

 شبھانشو شکلا اور ان کی ٹیم کی محفوظ واپسی پر ناسا اور اسپیس ایکس کے کنٹرول سینٹر کی کڑی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔ وہیں بھارت میں شبھانشو شکلا کے ساتھ ساتھ پورا ملک اس مشن کی واپسی کا شدت سے منتظر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس دوران ایک تشویش کی بات بھی ہے۔

محفوظ واپسی سے پہلے منڈلا رہے ہیں تشویش کے بادل

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مشن کی شروعات میں پہلے فالکن 9 راکٹ میں لیکویڈ آکسیجن کا رساؤ ہوا، پھر ڈریگن کیپسول کے سسٹم میں خرابی آ گئی۔ اس کے بعد موسم نے بھی مشن کو روکنے کی کوشش کی۔ یہ خدشہ اس لیے بھی ہے کیونکہ 2003 میں اسپیس شٹل کولمبیا حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ مشن مکمل ہونے سے محض 15 منٹ قبل ہی حادثہ پیش آ گیا تھا۔ اسی طرح خلا نورد سنیٹا ولیمز کو بھی تکنیکی مسائل کے باعث محفوظ واپسی کے لیے کئی مہینے انتظار کرنا پڑا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔

28 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے ڈریگن کیپسول

 شبھانشو شکلا کا خلائی جہاز “ڈریگن” اس وقت زمین کی طرف 28,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔قابل ذکر بات  یہ ہےکہ جب یہ زمین کے قریب پہنچے گا تو اس کی رفتار کم کر دی جائے گی۔ اگر کیپسول کے درجہ حرارت کی بات کی جائے تو اس کی بیرونی سطح پر موجود ہیٹ شیلڈ 2000 ڈگری سیلسیئس تک کا درجہ حرارت برداشت کر رہی ہے۔

موسم بھی لینڈنگ کے وقت پریشانی پیدا کر سکتا ہے

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق اس مشن کی واپسی کے دوران تکنیکی اور موسمی عوامل چیلنج پیدا کر سکتے ہیں۔ ایکسیوم-4 مشن کے خلاباز ڈریگن کیپسول “گریس” میں زمین پر واپس آ رہے ہیں، جو فلوریڈا کے ساحل کے قریب بحر اوقیانوس میں اترے گا۔ اسے “سافٹ اسپلش ڈاؤن” کہا جاتا ہے۔ اس علاقے میں تیز ہوائیں، بارش یا طوفان لینڈنگ کے وقت مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kashi Tamil Sangamam 5.0: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت فوٹوگرافی مقابلے اور بھجن شام کا انعقاد، کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…

11 minutes ago

PM Modi Shared Nirmala Sitharaman’s Article: وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کیسے غربت کے خلاف بھارت کی لڑائی بدل رہی ہے کروڑوں لوگوں کی زندگی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…

16 minutes ago

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…

27 minutes ago

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

34 minutes ago

PM Modi announces IIT offshore campus in Nepal: نیپال میں آئی آئی ٹی کا آف شور کیمپس، اسٹارٹ اَپ انکیوبیٹر اور انوویشن ہب قائم کرے گا ہندوستان: وزیراعظم مودی

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور۔ نیپالی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی و…

38 minutes ago