سیاست

Maharashtra Politics: شندے سینا کے لیڈر نے اجیت پوار پر لگایا محکموں کے فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کا الزام، کیا مہاراشٹر کے حکمراں اتحاد میں پیدا ہو رہی ہے نا اتفاقی؟

مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت میں سماجی انصاف کے وزیر اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے رہنما سنجے شرساٹ نے ہفتہ کے روز اجیت پوار کے زیرقیادت مالیاتی محکمہ پر ان کے علم کے بغیر ان کے محکمہ سے فنڈز کو ’’غیر قانونی طور پر‘‘ منتقل کرنے کا الزام لگایا۔ پی ٹی آئی کے مطابق شرساٹ نے کہا ’’انھوں نے مجھے اندھیرے میں رکھ کر پہلے [بجٹ کے دوران] میرے محکمے سے 7,000 کروڑ روپے ہٹا دیے تھے۔ اگر حکومت نہیں چاہتی کہ سوشل جسٹس ڈپارٹمنٹ کام کرے یا وہ پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہتی تو اسے اس محکمے کو بند کر دینا چاہیے۔‘‘

شرساٹ نے مزید کہا کہ فنڈز کی منتقلی قانونی نہیں ہے اور کہا کہ وہ اس معاملے کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے سامنے اٹھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان کا یہ عمل غلط ہے۔ میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔‘‘ اس سے پہلے دن میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سماجی انصاف کے محکمے کو مختص 3,960 کروڑ روپے میں سے 414.30 کروڑ روپے ریاستی حکومت کی طرف سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے دھڑے) کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے شروع کی گئی ’’لڑکی بہن‘‘ اسکیم کے تحت ماہانہ نقد رقم کی منتقلی کو پورا کرنے کے لیے قبائلی ترقی کے محکمے سے 335.70 کروڑ روپے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔ دانوے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں الزام لگایا کہ ’’حکومت نے اپنی پیاری بہن کی ماہانہ تنخواہ ادا کرنے کے لیے قبائلیوں کے حصے کی رقم چرا لی‘‘۔

واضح رہے کہ حکومت لڑکی بہن اسکیم کے تحت 21 سے 65 سال کی عمر کی خواتین کو، جن کی سالانہ خاندانی آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے، براہ راست بینک ٹرانسفر کی صورت میں 1500 روپے ماہانہ دیتی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اس اسکیم نے مہایوتی اتحاد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی، شندے سینا اور اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

8 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

52 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago