سیاست

Shiv Sena MLA distributing burqas: شندے گروپ کی یامنی جادھو نے بانٹے برقعے، ادھو کی پارٹی نے کہا – ان کا ہندوتوا صرف دکھاوے کے لیے ہے

شیوسینا رکن اسمبلی  یامنی جادھو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ مسلم خواتین کو برقعے بانٹتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اب اس ویڈیو کو لے کر سیاسی تنازع شروع ہو گیا ہے۔ ان کی اس ویڈیو پر ان کی اتحادی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بھی متفق نظر نہیں آتی اور کہا ہے کہ وہ ایسی خوشامد کی سیاست کی حمایت نہیں کرتی۔ ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شندے سینا ہندوتوا کی بات صرف دکھاوے کے لیے کرتی ہے۔ ایک طرف یہ لوگ اسکولوں اور کالجوں میں برقعہ پہننے کی مخالفت کرتے ہیں اور دوسری طرف کیمپ لگا کر برقعے تقسیم کر رہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں یامنی جادھو برقعے تقسیم کرتی نظر آرہی ہیں، جب کہ دوسری ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ تقسیم آئندہ ریاستی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کی جارہی ہے۔ شیوسینا رکن اسمبلی یامنی جادھو نے ویڈیو میں کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ برقع، حجاب تقسیم کرنے سے  یامنی جادھو انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایسا قدم اٹھا رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں یامنی جادھو یہ کہتے ہوئے نظر آ رہی ہیں، ‘اگر اپوزیشن کو لگتا ہے کہ برقع، حجاب کی تقسیم یامینی جادھو یا یشونت جادھو (ان کے شوہر اور شیوسینا لیڈر) مسلمانوں کا اعتماد جیتنے اور سیاسی فائدے کے لیے کر رہے ہیں، تو پھر۔ یہ غلط ہے، میں یہ سیاست کے لیے نہیں کر رہی ہوں۔

لوک سبھا انتخابات میں شکست کھائی تھی

دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی کی بائیکلہ اسمبلی سیٹ جنوبی ممبئی لوک سبھا حلقہ کے تحت آتی ہے۔ یو بی ٹی سینا کے اروند ساونت نے اس لوک سبھا حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی اور انہیں بائیکلہ علاقے سے بڑی تعداد میں اقلیتی ووٹ ملے تھے۔ شندے دھڑے کی طرف سے بائیکلہ کے رکن اسمبلی  یامینی جشونت جادھو انتخابی میدان میں تھیں، جو پہلے ادھو دھڑے  گروپ میں تھیں، لیکن بعد میں شندے سینا میں شامل ہو گئیں۔ یامنی جادھو نہ صرف لوک سبھا الیکشن ہار گئیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اروند ساونت نے یامنی جادھو کو 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

10 hours ago