سیاست

Congress MP Shashi Tharoor: ششی تھرور نےنتیش کمار پر  اپنے ہی انداز میں انگریزی میں کسا طنز،  کہاسنولی گوسٹر ،کیا ہے اس کا مطلب

Congress MP Shashi Tharoor: اپنی انگریزی کے لیے مشہور کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر اپنے ہی انداز میں حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز تازہ ترین سیاسی پیش رفت کے لیے(Snollygoster) ‘ سنولی گوسٹر’ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ نتیش کمار نے گرینڈ الائنس چھوڑ دیا ہے اور این ڈی اے یعنی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے 9ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
کیا ہے یہ پورا  معاملہ

اپنے اس پرانے پوسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئےکانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اتوار کو کہا، ‘یہ احساس نہیں تھا کہ کسی اور دن یہ لفظ استعمال کیا جائے گا  سنولی گوسٹر۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے نتیش کمار کا نام نہیں لیا۔ تھرور سوشل میڈیا پر مشکل انگریزی الفاظ شیئر کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے سنولی گوسٹر کا لفظ استعمال کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منور فاروقی نے بگ باس 17 کا جیتا خطاب، اٹھائی فاتح ٹرافی

یہ بھی پڑھیں:بگ باس سیزن 17′ کا گرینڈ فینالے کے بعد رو پڑی انکیتا لوکھنڈے؟ ویڈیو میں اداکارہ کو دیکھ کر مداحوں نے کہا- انکیتا اپنی شکست برداشت نہیں کر پا رہی تھیں

کانگریس ایم پی نے اتوار کو لکھا

کانگریس ایم پی نے اتوار کو لکھا، ‘مجھے نہیں معلوم تھا کہ کسی دن یہ ایک خاص لفظ بن جائے گا۔’ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس لفظ کا مطلب وہ سیاست دان ہے جو ہوشیار لیکن غیر اصولی ہو۔ اس سے پہلے 2019 میں جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار کے ساتھ مہاراشٹرا میں مختصر مدت کے لئے حکومت بنائی تھی۔ ششی تھرور نے بی جے پی رہنما کے لیے بھی یہ لفظ استعمال کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

12 minutes ago

PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…

35 minutes ago

Amit Shah’s Meeting: امت شاہ نے وزارت داخلہ کے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کی، ریاست سے متعلق امور پر کیا تبادلہ خیال

امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…

53 minutes ago