سیاست

Satyender Jain : سابق وزیر ستیندر جین کی اچانک بگڑی طبیعت، صفدر جنگ اسپتال لایا گیا، تقریباً 35 کلو وزن بھی کم

جیل میں بند عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو صحت کی خرابی کی شکایت کے بعد صفدر جنگ اسپتال لایا گیا۔ ۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ ستیندر جین کا وزن تقریباً 35 کلو کم ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین نے کچھ عرصہ قبل شکایت کی تھی کہ وہ اداس اور تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ اس کے بعد تہاڑ جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ ماہر نفسیات کی مدد لے گی اور اگر ضرورت پڑی تو عام آدمی پارٹی کے رہنما کو ضروری علاج فراہم کیا جائے گا۔

جیل حکام نے کہا تھا کہ جین نے جیل کلینک کے اندر ایک ماہر نفسیات سے مشورہ کیا۔ جس نے ستیندرجین لوگوں کے آس پاس رہنے اور لوگوں کے ساتھ سماجی طور پر بات چیت کرنے کا مشورہ دیا۔ تہاڑ جیل کے ایک سینئر افسر نے کہا تھا، ‘اگر کوئی قیدی ڈپریشن کا شکار ہے تو اس پر مناسب توجہ دی جانی چاہیے۔ ایسی صورت حال میں اگر جین ڈپریشن کا شکار ہیں، تو ہم ان کی موجودہ ذہنی حالت کو سمجھنے اور تجزیہ کرنے کے لیے کسی دوسرے ماہر نفسیات کی مدد لیں گے اور اگر وہ ڈپریشن میں مبتلا پائے گئے تو ہم قواعد کے مطابق ضروری علاج کا بندوبست کریں گے۔

سنگھوی نے ستیندر جین کی صحت کو لے کر سپریم کورٹ کو بتا چکے ہیں

18 مئی کو سپریم کورٹ میں ستیندر جین کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران  ان کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جین کی صحت سے متعلق معاملے  کو اٹھایا۔ سنگھوی نے کہا کہ جین کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ کنکال کی طرح نظر آنے لگے ہیں۔ عدالت اس معاملے پر غور کرے۔ اس سے پہلے 15 مئی کو ستیندر جین نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ ستیندر جین نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

39 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago