سیاست

Delhi Liquor Policy Scam: راؤز ایونیو کورٹ 29 اگست کو کیجریوال اور دیگر کے خلاف دائر چارج شیٹ کی کرے گی سماعت

 راؤزایونیو کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اوردیگر کے خلاف سی بی آئی کیس میں دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے 29 اگست کو سماعت کرے گی، جو دہلی شراب پالیسی اسکام کیس کے مبینہ ملزم ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کو 15 دن کا اضافی وقت دیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ چلانے کی منظوری کے لیے یہ وقت دیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی اگلی تاریخ مقررکردی ہے۔

یہ نام سی بی آئی کی چارج شیٹ میں شامل ہیں

راجندر نگر کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے درگیش پاٹھک، تاجر پی شرت چندر ریڈی، ونود چوہان اور تاجرامیت اروڑا اور آشیش ماتھر کو سی بی آئی کی طرف سے پانچویں اور آخری چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ درگیش پاٹھک سال 2022 میں گوا اسمبلی انتخابات کے انچارج تھے۔ ساتھ ہی شرت ریڈی ای ڈی کی متوازی تحقیقات میں سرکاری گواہ ہیں اور انہیں معافی مل چکی ہے۔

نئی چارج شیٹ میں سی بی آئی نے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور کے کویتا سمیت 23 افراد پرانسداد بدعنوانی ایکٹ، مجرمانہ سازش اوردھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف شراب پالیسی معاملے میں داخل کی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں ای ڈی نے 38 لوگوں کوملزم بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈی کی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں وزیراعلی اروند کیجریوال کوملزم نمبر 37 بنایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کو ملزم نمبر 38 بنایا گیا ہے۔

کجریوال گھوٹالے کے کنگ پن

ای ڈی کی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں شرد ریڈی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 100 کروڑ روپے کے علاوہ اروند کیجریوال اورمنیش سسودیا نے گوااورپنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے بھی رقم کا مطالبہ کیا۔ شرد ریڈی کے انکار کے بعد عام آدمی پارٹی کا موقف بدل گیا۔ چارج شیٹ کے مطابق اروند کیجریوال کنگپن اور سازش کرنے والے ہیں۔ وہ گوا انتخابات میں رشوت کے پیسے کے استعمال سے واقف تھا اوراس میں ملوث تھا۔ اروند کیجریوال اورملزم ونود چوہان کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کی تفصیلات چارج شیٹ میں دی گئی ہیں۔
یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ کے کویتا کے پی اے نے ونود چوہان کے ذریعے گوا انتخابات کے لیےعام آدمی پارٹی کو 25.5 کروڑ روپے بھیجے تھے۔ بات چیت سے واضح ہے کہ ونود چوہان کے اروند کیجریوال کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے پروسیڈ آف کرائم کا بھی ذکر کیا ہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ونود چوہان کے موبائل فون سے ہوالا نوٹ نمبر کے کئی اسکرین شاٹس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ اسکرین شاٹس دکھاتے ہیں کہ کس طرح ونود چوہان جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کو ہوالا کے ذریعے دہلی سے گوا منتقل کر رہے تھے۔ اس رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی نے گوا کے انتخابات میں کرنا تھا۔

وہاں موجود چنپریت سنگھ اس رقم کا انتظام کر رہا تھا جو ہوالا کے ذریعے گوا پہنچا تھا۔ ای ڈی کے پاس ونود چوہان اور ابھیشیک بون پلئی کے درمیان ہوالا کے ذریعے گوا بھیجی گئی رقم کے تعلق سے بات چیت کے ثبوت بھی ہیں۔ اشوک کوشک، جنہوں نے ابھیشیک بون پلئی کی درخواست پر، دو مختلف تاریخوں پر ونود چوہان کو نوٹوں سے بھرے دو بیگ پہنچائے تھے۔ ای ڈی نے ان کا بیان بھی درج کر لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago