بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس الیکشن میں یوگی حکومت کے چار وزراء جتن پرساد، انوپ پردھان والمیکی، جے ویر سنگھ اور دنیش پرتاپ سنگھ انتخابی میدان میں تھے۔ چاروں وزراء بالترتیب پیلی بھیت، ہاتھرس، مین پوری اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے تھے۔
ان میں سے دو وزراء جےویر سنگھ اور دنیش پرتاپ سنگھ کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ جےویر سنگھ کو مین پوری میں سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو نے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رائے بریلی میں دنیش پرتاپ سنگھ کو شکست دی۔
جتن پرساد اور انوپ نے جیت حاصل کی
پیلی بھیت سے جتن پرساد نے ایس پی کے بھگوت شرن گنگوار کو شکست دی اور ہاتھرس میں انوپ پردھان والمیکی نے ایس پی کے جسویر والمیکی کو شکست دی۔ انوپ میں جسویر کو ہاتھرس میں 2 لاکھ 47 ہزار 318 ووٹوں سے اور پیلی بھیت میں جتن پرساد نے بھگوت شرن گنگوار کو 1 لاکھ 64 ہزار 935 ووٹوں سے شکست دی۔
انوپ پردھان والمیکی یوگی حکومت میں ریونیوامور کے وزیر مملکت ہیں۔ جتن پرساد پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ یعنی پی ڈبلیو ڈی کے سربراہ ہیں۔ ہاتھرس سے انوپ کی جیت اور پیلی بھیت سے جتن پرسادکی جیت کے بعد یہ مانا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈر یوگی کابینہ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ دونوں وزراء 18ویں لوک سبھا کے آغاز سے پہلے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ ان دونوں کی جگہ کس کو وزارت دی جائے گی، اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع نہیں ہے، حالانکہ کئی سابق وزراء کے نام زیر بحث ہیں۔
لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے بعد اتر پردیش میں اپنی سب سے خراب کارکردگی دکھائی ہے۔ یہی نہیں ان کے ساتھی بھی اپنی ساکھ نہ بچا سکے۔ بی جے پی کو 33، اپنا دل سونی لال کو 1، آر ایل ڈی کو 2 سیٹیں ملی ہیں۔ یعنی این ڈی اے اتحاد کو کل 36سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس پی اور کانگریس کے انڈیا الائنس کو 43 سیٹیں ملی ہیں۔ چندر شیکھر آزاد نے نگینہ سے 1 سیٹ جیتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…