-بھارت ایکسپریس
Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک بار پھر تنازعہ میں آگئی ہے۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی وردی پہنے ہوئے کچھ طلباء کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں طلباء اللہ اکبر کے نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جب یہ مذہبی نعرے لگائے گئے تو یونیورسٹی کے وی سی بھی وہاں موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ معاملہ وائرل ہونے کے بعد اس معاملے نے متنازع شکل اخیتار کرلی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ملزمین کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی میں جمعرات کی صبح یوم جمہوریہ کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں وی سی پروفیسر طارق منصور نے پرچم کشائی کی۔ پروگرام ختم ہونے کے کچھ دیر بعد طلبہ کے ایک گروپ نے کیمپس میں اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ طلباء نے یہ نعرہ لگایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ایس پی سٹی کی جانب سے پراکٹر کو ویڈیو بھیج کرتحقیقات کے احکامات دیے گئے۔
یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر وسیم علی کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات(انکوائری) کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ یہ نعرہ بازی پروگرام ختم ہونے کے بعد ہوئی۔ اس میں کون کون سےطالب علم ملوث ہے اس کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ پراکٹر کے مطابق طالب علموں کی شناخت کی جا رہی ہے اور شناخت کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالب علم یونیورسٹی کے گیٹ پر نعرے لگا رہے تھےاور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…