سیاست

Raksha Bandhan festival Amit Shah wishes the countrymen: رکشا بندھن کا تہوار پورے ملک میں  جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، امت شاہ نے دی ہم وطنوں کو مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ ا مت شاہ نے رکشا بندھن (Raksha Bandhan) کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بھائی بہن کے درمیان محبت، اعتماد اور تحفظ کے اٹوٹ بندھن کی علامت ہے۔

رکشا بندھن پر امت شاہ کی نیک خواہشات

سوشل میڈیا پلیٹ فارمایکس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا:”بھائی بہن کے اٹوٹ پیار، اعتماد اور حفاظت کے عہد کو سمرپت پَون پَرو ‘رکشا بندھن’ کی تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار سبھی کی زندگی میں خوشی اور مسرت کا ذریعہ بنے، ایسی میں ایشور سے کامنا کرتا ہوں۔”

رکشا بندھن کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت

رکشا بندھن  جو کہ اس سال ہفتہ کو پورے بھارت میں منایا گیا، ایک گہرا ثقافتی اور مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ تہوار ہر سال ساون ماہ کی پورنیما کو منایا جاتا ہے اور بھائی بہن کے رشتے میں محبت، اعتماد اور تحفظ کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔

نتن گڈکری کی طرف سے بھی مبارکباد

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی ‘ایکس’ پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا:”رکشا بندھن کا تہوار بھائی بہن کے پیار، محبت اور عہدبندی کی علامت ہے۔اس مقدس تہوار رکشا بندھن کی تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔”

سی ایم یوگی نے دی رکشا بندھن کی مبارکباد

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکشا بندھن کے مقدس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عوام کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس تہوار کو بھائی بہن کے رشتے کی ایک روحانی اور جذباتی گہرائی کے طور پر بیان کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پیغام میں لکھا:”محبت کی مقدس گرہ، اعتماد کی خاموش پرتیگیا، بھائی بہن کے اٹوٹ پیار کی جیتی جاگتی عکاسی — رکشا بندھن کے موقع پر ریاست کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادرکشا سوت کی ننھی ڈور صرف کلائی نہیں باندھتی، یہ آتما کو جوڑتی ہے۔یہ ہر دور میں محبت اور خلوص کی ایک امر کہانی بُنتی ہے۔”

رکشا بندھن کی روایت

رکشا بندھن کے دن بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھتی ہیں، جو ان کی لمبی عمر، خوشی اور خوشحالی کی دعا کی علامت ہوتی ہے۔اس کے بدلے میں بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں۔یہ رسم نہ صرف رشتہ داری کو مضبوط کرتی ہے، بلکہ ثقافتی طور پر بھی بھائی بہن کے رشتے کو خاص مقا عطا کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ

ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…

50 minutes ago

Indore Pandharinath Road Collapse: یہ اندور ہے! ’صاف ستھرے شہر‘ میں اچانک دھنس گئی سڑک، بن گیا8 سے 9 فٹ گہرا گڑھا

پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…

1 hour ago

IPL 2027: آئی پی ایل 2027 سے قبل 5 بار کی چیمپئن ٹیم کا بڑا فیصلہ، ظہیر خان بنے چنئی سپر کنگز کے نئے ہیڈ کوچ

چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…

2 hours ago