جموں و کشمیر کے کولگام کے اخال علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ مڈبھیڑ آج (9 اگست 2025) نویں دن بھی جاری ہے۔ پوری رات علاقے میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ اس دوران فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، جبکہ گزشتہ رات کی فائرنگ میں دو دیگر جوان زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق گھنے جنگل اور قدرتی غاروں جیسے پناہ گاہوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کم از کم تین یا اس سے زیادہ دہشتگرد اب بھی چھپے ہوئے ہیں۔
چنار کور کا ایکس پر پوسٹ
کولگام میں آپریشن اخال کے حوالے سے بھارتی فوج کی چنار کور نے ایکس پر پوسٹ کیا:”چنار کور قوم کے لیے فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے بہادروں، لیفٹیننٹ کرنل پرتپال سنگھ اور سپاہی ہرمندر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کی جرات اور قربانی ہمیں ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔ بھارتی فوج گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔”
کولگام میں سب سے طویل آپریشن
اخال کے جنگلاتی علاقے میں جاری یہ مڈبھیڑ کشمیر وادی کے طویل ترین انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں سے ایک بن چکی ہے۔
یہ آپریشن یکم اگست کو اُس وقت شروع ہوا تھا جب سکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ اب تک اس مڈبھیڑ میں دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاشی آپریشن شروع کیا، جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔
ہائی ٹیک نگرانی اور پیرا کمانڈوز کی مدد
آپریشن کی نگرانی جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلِن پربھات اور فوج کے ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کر رہے ہیں۔
دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے لیے ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے، جبکہ پیرا کمانڈوز بھی اس آپریشن میں سرگرم حصہ لے رہے ہیں۔
تلاشی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ
ایک افسر کے مطابق علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد یکم اگست کی شام کو سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔
بھارت ایکسپریس اردو
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یوانو بینک کے زوال کو لے کر اب پینا…
محمد شامی کو طویل عرصے سے ٹیم انڈیا میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا…
محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر…
ہائی کورٹ نے این ڈی ایم سی سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کرتے…
سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…
امت شاہ نے ہریانہ کے کرنال میں بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا…