سیاست

Rajnath Singh targeted Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے فون کال کے الزامات پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ …

لوک سبھا کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کو لے کر اپوزیشن اور حکمراں پارٹی کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اسپیکر کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا جا رہا ہے۔ لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے راج ناتھ سنگھ پر الزام لگایا تھا کہ ہمارے لیڈر کی ایک بار پھر توہین کی جا رہی ہے، جس پر اب راجناتھ سنگھ نے جوابی حملہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے راج ناتھ سنگھ  پر الزام لگایا تھا کہ ان کی بات ملکارجن کھڑگے سے ہوئی تھی ۔ انہو ں نے فون کرنے کو کہا تھا مگر انہوں نے فون نہیں کیا۔ ہمارے لیڈروں کی توہین کی جاری ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے دیا جواب

مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے راہل گاندھی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ‘ملیکارجن کھڑگے سینئر لیڈر ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں۔ کل سے میں ان (کھڑگے) سے تین بار بات چیت کرچکا ہوں ۔

راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا

اس سے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے راج ناتھ  سنگھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ  ‘ملیکارجن کھڑگے کے پاس  مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ جی کا  فون آیا، راج ناتھ سنگھ جی نے  ملیکا رجن کھڑگے جی سے اپنے اسپیکر کے لیے حمایت مانگی،  اپوزیشن نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہم اسپیکر کی حمایت کریں گے لیکن اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر ملنا چاہیے، راج ناتھ سنگھ جی نے کل شام کہا تھا کہ وہ  ملیکا رجن کھڑگے جی کی کال ریٹن  کریں گے، ابھی تک کھڑگے جی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ پی ایم مودی کہہ رہے ہیں کہ تخلیقی تعاون ہونا چاہیے اور پھر ہمارے لیڈر کی توہین کی جا رہی ہے۔ نیت صاف نہیں ہے۔ نریندر مودی جی کو تخلیقی تعاون نہیں چاہتے۔ روایت ہے کہ ڈپٹی سپیکر اپوزیشن کا ہونا چاہیے، اپوزیشن نے کہا ہے کہ  اگر روایت کو رکھا جائے گا تو بھرپور حمایت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago