سیاست

Rajnath Singh lauds PM’s vision for development of tribals, echoes Alluri Sitarama Raju’s ideals: الوری سیتارام راجو کی 128 ویں یوم پیدائش پر راج ناتھ سنگھ نے خراج عقیدت پیش کی، راج ناتھ سنگھ نے قبائلیوں کی ترقی کے لیے پی ایم مودی کے وژن کی ستائش

آزادی کے عظیم مجاہد اللوری سیتارام راجو کی 128ویں جینتی (یومِ پیدائش) پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس عظیم مجاہد آزادی کو قبائلی برادریوں کا فخر قرار دیا۔ وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے بھی اس تلگو ہیرو کی جدوجہد کو ایک تحریک قرار دیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لکھا:”انہوں نے برطانوی راج کے خلاف رامپا بغاوت کی قیادت کی اور قبائلی برادریوں کے حقوق اور وقار کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ان کی قربانی اور جدوجہد سے بھری زندگی ہمیں انصاف اور خودداری کی تلاش میں تحریک دیتی ہے۔”

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے اللوری سیتارام راجو کی جینتی پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:”مانیم (جنگل کے) لوگوں کی عزت اور زندگی کے تحفظ کے لیے انہوں نے انگریزوں کا مقابلہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ ایک تلگو ہیرو تھے جنہوں نے بھارتی آزادی کی تحریک کو انقلاب کی راہ دکھائی۔ اللوری کی 128ویں یومِ پیدائش کے موقع پر آئیے ہم ان کی حب الوطنی اور جدوجہد کو یاد کریں۔”

اللوری سیتارام راجو کی یومِ پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں لوگ ان کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔ خاص طور پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں، جہاں ان کی یادیں آج بھی زندہ ہیں، کئی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسکولوں اور کمیونٹی سینٹروں میں ان کی زندگی پر مباحثے ہو رہے ہیں تاکہ نئی نسل ان کے حوصلے اور قربانی سے متاثر ہو۔

قابل ذکر ہے کہ اللوری سیتارام راجو کا جنم 4 جولائی 1897 کو آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے قریب پاندرنگی گاؤں میں ہوا تھا۔ بچپن سے ہی ان میں حب الوطنی اور سماجی انصاف کا جذبہ موجود تھا۔ 1920 کی دہائی میں، انہوں نے برطانوی مظالم کے خلاف رامپا بغاوت کی قیادت کی، جو خاص طور پر قبائلی برادریوں کے حقوق اور وقار کے لیے لڑی گئی تھی۔

یہ بغاوت آندھرا پردیش کے گوداوری کے علاقے میں مرکوز تھی، جہاں برطانوی پالیسیوں نے قبائلی عوام کی زندگی کو متاثر کیا تھا۔ اللوری نے مقامی قبائلی لوگوں کو منظم کیا اور گوریلا جنگی حکمت عملی اپنا کر برطانوی حکومت کو چیلنج دیا۔ ان کی قیادت اور دلیری اتنی متاثر کن تھی کہ برطانوی انتظامیہ نے انہیں “مانیم ویروڈو” یعنی “جنگل کا ہیرو” کہنا شروع کر دیا۔

7 مئی 1924 کو، صرف 26 سال کی عمر میں، وہ برطانوی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہو گئے، لیکن ان کی قربانی آج بھی لازوال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

27 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

33 minutes ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

1 hour ago