قومی

PM Modi receives Trinidad & Tobago’s highest honour: وزیر اعظم مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے والے پہلے غیرملکی بنے، کہا-140 کروڑ ہندوستانیوں سے کر رہا ہوں اسے قبول

وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعہ کو پورٹ آف اسپین کے ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب کے دوران ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘‘ (ORTT) سے نوازا گیا۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی صدر کرسٹین کینگالو نے پی ایم مودی کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ اسی کے ساتھ وزیر اعظم مودی اس اعزاز سے نوازے جانے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے ہیں۔ یہ کسی بھی ملک کی طرف سے پی ایم مودی کو دیا جانے والا 25 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ انھوں نے یہ ایوارڈ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے قبول کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اسے 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے قبول کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر پورٹ آف اسپین میں خصوصی استقبال کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پی ایم مودی کا ان کے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ہم منصب کملا پرساد-بسیسر نے استقبال کیا ہے۔

اس سے قبل گھانا کے اعلیٰ ترین اعزاز سےنوازے گئے تھے پی ایم مودی

پی ایم مودی کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کا دورہ 2 جولائی سے 9 جولائی تک ہونے والے ایک وسیع تر پانچ ممالک کے دورے کا حصہ ہے۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ان کا قیام، جو ان کے دورے کا دوسرا مرحلہ ہے، توقع ہے کہ ڈیجیٹل فائنانس، قابل تجدید توانائی، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اس سے قبل بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو گھانا کے قومی اعزاز ’’آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا‘‘ سے نوازا گیا تھا۔ وزیر اعظم کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کا دورہ بطور وزیر اعظم ان کا پہلا اور 1999 کے بعد وزیر اعظم کی سطح پر پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر ارجنٹائن، برازیل اور نمیبیا کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ 5 جولائی سے 8 جولائی تک اپنے دورے کے چوتھے مرحلے کے دوران 17ویں برکس سربراہی کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے برازیل جائیں گے اور اس کے بعد جنوبی امریکی ملک کا سرکاری دورہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

2 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

4 hours ago