Rajnath sing on Opposition Meeting: پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی کوشش اور اس سلسلے میں پہلی میٹنگ کے انعقاد کے بعد سے حکمراں جماعت مسلسل اس کو نشانہ بنارہی ہے۔ اپوزیشن کی میٹنگ کو بی جے پی کی جانب سے ہدف تنقید بنائے جانےکے علاوہ بی جے پی کے سینئر لیڈران اور مرکزی وزرا بھی نشانہ بنارہے ہیں ۔ آج مرکزی وزیر نرملا سیتارمن اور راجناتھ سنگھ نے اس میٹنگ پر تبصرہ کیا ہے۔ اترپردیش کے آگرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن اتحاد پر تنقید کی ہے۔
اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اسی دن 1975 میں کانگریس کے دور میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔یہ ایمرجنسی جمہوریت پر سیاہ دھبہ ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان مضبوط ہو رہا ہے اور امریکہ میں ہندوستان کو بہت عزت ملی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت میں 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن مل رہا ہے۔ ساتھ ہی 4 کروڑ گھروں کو نل کا پانی بھی پہنچایا گیا اور اسی تسلسل میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوپی میں امن و امان میں بہتری آئی ہے۔دریں اثناء وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن کی یکجہتی پر کہا کہ ایک شاعر نے کہا تھا-
جگنوؤں نے شراب پی لی ہے – اب یہ سورج کو گالیاں دیں گے
اسی طرح اپوزیشن پارٹیاں اقتدار کے نشے میں مست ہو چکی ہیں، اسی لیے وہ پی ایم مودی کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کام کانگریس نے کیا تھا۔ 1975 میں ایمرجنسی لگائی گئی اور لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسی حکومت آئے گی جو ملک میں عہد سازی اور انقلابی اصلاحات لائے گی۔
آج مودی جی نے ملک میں یہ کرشمائی کام کیا ہے۔ بی جے پی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم آرٹیکل 370 کو ختم کریں گے۔ ہم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ جموں و کشمیر میں جہاں کبھی ترنگا لہرانا مشکل تھا، آج اسی جموں کشمیر میں 370 ختم ہونے کے بعد ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔ نو سال گزر گئے۔ ہمارے کسی وزیر پر کرپشن کا داغ نہیں ہے۔ وہیں کانگریس حکومت میں بدعنوانی کے معاملے میں وزیر کو بھی جیل جانا پڑا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…