کانگریس لیڈراورلوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو28 جون کو انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ چائے پر بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران ایودھیا سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ چائے پر بحث کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں اودھیش پرساد اور راہل گاندھی کو مسکراتے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران دیگر پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ بھی نظرآرہے ہیں۔
پیپر لیک کے معاملے پر زبردست ہنگامہ ہوا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج لوک سبھا میں NEET پیپر لیک کے معاملے پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن پیپر لیک پر فوری بحث کا مطالبہ کر رہی تھی، جسے اسپیکر اوم برلا نے منظور نہیں کیا۔اوم برلا نے صاف لفظوں میں کہا کہ جب آپ کو صدر کے خطاب پر بولنے کا وقت دیا جائے گا، تب آپ اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامہ جاری رہا اور بالآخراسپیکر نے لوک سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔
کیا ایودھیا پر بات ہو رہی ہے؟
اسی وقت جب راہل گاندھی کی انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ تصویر سامنے آئی تو وہ کس موضوع پر بات کر رہے ہیں اس کو لے کر بحث چھڑ گئی ہے۔ راہل جس طرح سے ایودھیا کے ایم پی سے بات کر رہے ہیں، اسے دیکھ کر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ رام نگری کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی جس طرح سے NEET کا مسئلہ گرم ہے۔ یہ بھی توقع ہے کہ شاید سبھی لیڈر پیر کو ایوان میں NEET کا مسئلہ اٹھانے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…