سیاست

Delhi Elections 2025: راہل گاندھی دہلی کے انتخابی دنگل میں اترے، آج دو ریلیوں سے کریں گے خطاب ، ریلیوں سے پہلے پہنچے والمیکی مندر

دہلی اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اب دہلی میں انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ منگل28 جنوری کو راہل گاندھی نے  پٹ پڑگنج اور اوکھلا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان ریلیوں سے پہلے وہ دہلی کے والمیکی مندر گئے، جہاں انہوں نے پوجا کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے عقیدت کے ساتھ مندر کا دورہ کیا اور محروم طبقات کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

والمیکی مندر سے نکلنے کے بعد راہل گاندھی نئی دہلی اسمبلی حلقہ پہنچے، جہاں انہوں نے دلت کالونی میں خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بات کی۔ اس اقدام کو راہل گاندھی کی زمینی  لیول کی سیاست کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ،کیونکہ وہ انتخابی میدان میں اترنے سے پہلے ہی عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دلت برادری کے حقوق اور ان کے چیلنجوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے اہم مانا جارہا ہے۔

پٹ پڑ گنج سیٹ پر سخت مقابلہ

اس بار پٹ پڑ گنج سیٹ پر انتخابی لڑائی  کافی دلچسپ لگ رہی ہے، جہاں کانگریس، عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ کانگریس نے اس سیٹ سے اپنے سینئر لیڈر انیل چودھری کو نامزد کیا ہے، جو عام آدمی پارٹی کے امیدوار اودھ اوجھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار رویندر سنگھ نیگی سے مقابلہ کریں گے۔

اس سیٹ پر سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے تین بار کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس بار انہیں جنگ  پورہ سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جس سے پٹ پڑ گنج میں کانٹے کی ٹکر کا  مقابلہ ہوگا۔ جو کافی  دلچسپ ہو گا۔

عام آدمی پارٹی کو 2020 میں تاریخی فتح ملی

اس بار دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2020 میں عام آدمی پارٹی نے 62 سیٹوں پر تاریخی جیت درج کی تھی، جب کہ بی جے پی کو صرف 8 سیٹوں پر ہی قناعت کرنا پڑی تھی اور کانگریس کو کوئی سیٹ نہیں ملی تھی۔ اس بار بھی تمام بڑی پارٹیاں اپنی پوری کوششیں کر رہی ہیں کیونکہ ان سیٹوں کے نتائج دہلی کی سیاست میں بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ ایسے میں پٹ پڑ گنج سیٹ پر مقابلہ اس الیکشن کی اہم لڑائیوں میں سے ایک ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

43 minutes ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

2 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

2 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

3 hours ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

4 hours ago