قومی

Tahir Hussain gets custody parole: طاہر حسین کو ملا کسٹڈی پیرول، لیکن سپریم کورٹ نے لگا دی بہت ساری شرطیں

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اور دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو حراستی پیرول دے دیا ہے۔ حالانکہ، عدالت نے انہیں یہ پیرول شرائط کے ساتھ منظور کیا ہے۔

طاہر حسین کو ملا ان شرائط کے ساتھ پیرول

29 جنوری سے 3 فروری تک حراستی پیرول (کل 6 دن)

صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہی باہر ہوں گے۔

پھر اس کے بعد جیل جانا پڑے گا۔

* آپ کو اپنی سیکیورٹی اور سرکاری گاڑی کے لیے یومیہ 2,07,428 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ہر بار 2 دن کی ایڈوانس پیمنٹ کرنا ہوگا۔

ایڈوانس پیمنٹ کے بعد ہی باہر آسکیں گے۔

الیکشن مہم چلا سکیں گے۔

لیکن کیس پر تبصرہ نہیں کریں گے، گواہوں سے بھی نہیں ملیں گے۔

اپنے جاننے والے عثمان احمد اور کراؤن پلازہ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔

پولیس ٹیم کے لیے بھی انتظامات کرنے ہوں گے۔

اپنے گھر نہیں جائیں گے۔

طاہر حسین  ایک سابق کونسلر اور فروری 2020 کے دہلی فرقہ وارانہ فسادات کے ایک ملزم  نے منگل کے روزسپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ حراست میں رہتے ہوئے انہیں آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔  طاہر حسین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سدھارتھ اگروال نے جسٹس وکرم ناتھ،  سنجے کرول اور سندیپ مہتا کی بنچ سے کہا کہ انتخابی مہم میں صرف چار پانچ دن رہ گئے ہیں اس لیے انہیں پولیس کی حراست میں ووٹروں سے رابطہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

طاہر حسین کو اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دہلی اسمبلی انتخابات میں مصطفی آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔  طاہر حسین کے جیل میں ہونے کے باعث ان کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران ان کی بیٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،  جس میں وہ لوگوں سے اپنے والد کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہی ہیں۔

دنیا نے ہم سے منہ موڑ لیا :  طاہر حسین کی بیٹی

طاہر حسین کی بیٹی نے جلسے میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کو سپورٹ کریں،  مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے،  آپ کا ایک ووٹ مجھے میرے والد سے جوڑ سکتا ہے،  کاش کوئی میرے سر پر ہاتھ رکھے اور کہے لگے کہ بیٹا تمہارے والد جلد ہی آئیں گے،  دنیا نے ہم سے منہ موڑ لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

7 minutes ago

Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل

ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…

1 hour ago

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

2 hours ago