کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ہر جگہ پہنچ جاتی ہے۔ لیکن مدھیہ پردیش میں اتنا گھوٹالہ ہوا ہے، پھر بھی ای ڈی یہاں نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں مہاکال کوریڈور میں بھی گھوٹالہ ہوا ہے۔ بی جے پی حکومت نے بھگوان کی مورتی میں بھی گھوٹالہ کیا ہے۔ پرینکا نے مہنگائی سے لے کر غربت تک کے مسائل پر بی جے پی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔
مدھیہ پردیش کے دھار میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی کہ وزیر اعظم نریندر مودی وہی کہتے ہیں جو ہم کہتے ہیں۔ میں نے ایک آدمی سے پوچھا کہ الیکشن میں کیا ہونے والا ہے؟ اس پر اس نے جواب دیا کہ راجا جا رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ جب سے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے، یہاں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ غریب عوام کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔پرینکا نے عوام سے کہا کہ انہیں کسی کی باتوں سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام سب کچھ دیکھیں اور پھر ووٹ دیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ عوام ہماری باتوں پر کان نہ دھریں۔ پرینکا نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔ بی جے پی نے اس پر کوئی کام نہیں کیا۔ بی جے پی حکومت نے یہاں ہر اسکیم میں گھوٹالے کیے ہیں۔ لیکن ہم کانگریسی ہمیشہ عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں۔
ای ڈی یہاں کیوں نہیں آتی؟
پرینکا گاندھی نے مزیدکہا کہ یہاں ویاپم گھوٹالہ ہوا ہے۔ کیا کبھی اس کی تحقیقات ہوئی؟ اگر آپ بی جے پی کے خلاف لکھتے ہیں تو ای ڈی فوراً آپ تک پہنچ جائے گی۔ آپ کو پوچھنا چاہئے کہ ای ڈی ابھی تک یہاں کیوں نہیں آئی؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاکال کوریڈور کے ماں نرمدا اور سپتاریشس کی مورتیوں میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھگوان کے ساتھ بھی کوئی کرپشن کرتا ہے؟ کیا اب ان (بی جے پی) کو تبدیل کرنے کا وقت نہیں آیا؟
کانگریس جنرل سکریٹری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم شخصیت کی سرزمین ہے۔ ہم انہیں عظیم شخصیت کہتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں عوام کے مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے اعتماد کو نہیں توڑا۔ پرینکا نے رانی درگاوتی کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج قبائلی سماج کے فخر اور گونڈوانا سلطنت کی عظیم جنگجورانی درگاوتی کا یوم پیدائش ہے۔ میرا ان کے لیے مکمل احترام ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…