نئی دہلی، 9 نومبر (بھارت ایکسپریس): وزیر اعظم نریندر مودی آج ہماچل پردیش دورے پر ہیں۔ ہماچل پردیش کے کانگڈا میں وزیر اعظم نے عوام سے خطاب کیا۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس سرکار کو نشانہ بنایا اور کہا کہ، ہماچل میں اگر کانگریس کی سرکار آئی تو ریاست کی ترقی رک جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس مطلب بدعنوانی کی گارنٹی۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ کانگریس جہاں سے ایک بار چلی جاتی ہے وہاں واپس نہیں آتی، بنگال میں 50 سال سے کانگریس نہیں آئی اور کئی ریاستوں میں کانگریس کا ایک بھی ایم ایل اے نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ، مرکزی حکومت نے اجولا اسکیم شروع کی، ہماچل کی بی جے پی حکومت نے گرہنی اسکیم چلا کر مزید لوگوں کو اس میں شامل کیا۔ مرکزی حکومت نے آیوشمان اسکیم شروع کی، حکومت نے مزید لوگوں کو ہم کیئر اسکیم میں شامل کیا۔ اس طرح ڈبل انجن والی حکومت کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم پہنچے ہماچل کے ہمیرپور میں
پی ایم مودی ہماچل پردیش کے ہمیر پور کے سوجانپور میں پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، 2014 سے پہلے غریب کچے مکان میں رہتا تھا، لکڑی کاٹ کر چولہا جلاتا تھا، پاخانے کے لئے کھلے میں جاتا تھا، پانی کے لئے تالاب میں جاتا تھا، بینک میں کھاتا نہیں تھا۔ غریب کا بیٹا جب وزیر اعظم بنتا ہے تو یہ ہوتا ہے کہ 3.22 کروڑ لوگوں کو پکے مکان بناکر دیے، ہر گاؤں تک لائٹ پہنچا دی، ہر گھر میں گیس پہنچا دیا اور بینک میں کھاتا کھلوا دیا۔
سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور…
مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے…
شاہ رخ خان اسٹارر فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اگلے ہی…
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں بچے اور نوجوان…
کاشی میں شیو سوروپ کاشیراج ڈاکٹر وبھوتی نارائن سنگھ کے 98 ویں یوم پیدائش کے…
بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…