سیاست

Prime Minister Narendra Modi paid tribute to Shyama Prasad Mukherjee on his birth anniversary: وزیر اعظم نریندر مودی نے شیاما پرساد مکھرجی کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی کیا نمن

عظیم ماہرِ تعلیم، پُرجوش قوم پرست مفکر اور بھارتی جن سنگھ کے بانی، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یومِ شہادت پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت دیگر شخصیات نے خراجِ عقیدت پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی کی قوم کی تعمیر میں دی گئی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا:

“ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو اُن کے یومِ شہادت پر کروڑوں بار نمن۔ انہوں نے ملک کی سالمیت کو قائم رکھنے کے لیے بے مثال حوصلہ اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ قوم کی تعمیر میں ان کا انمول تعاون ہمیشہ عقیدت سے یاد رکھا جائے گا۔”

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی: ثقافتی قوم پرستی کے علمبردار

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ڈاکٹر مکھرجی کو ثقافتی قوم پرستی کا علمبردار قرار دیتے ہوئے لکھا:

“بھارت کی یکجہتی، سالمیت اور خودداری کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے والے، ماں بھارتی کے عظیم فرزند، ثقافتی قوم پرستی کے علمبردار، محترم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یومِ شہادت پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے نمن کرتا ہوں۔
محترم ڈاکٹر مکھرجی نے جموں و کشمیر اور مغربی بنگال کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنائے رکھنے کے لیے فکری اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے جن سنگھ کے قیام کے ذریعے قوم پرستی کا ایک نیا نظریہ پیش کیا، جو آج بھی قومی خدمت اور بھارت کے عروج کی راہ میں ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”

ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی قربانی، تپسیا اور قوم پرستی کی داستان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی کو قربانی، تپسیا (ریاضت) اور وطن سے محبت کی ناقابلِ فراموش داستان قرار دیتے ہوئے لکھا:

“ماں بھارتی کے عظیم سپوت، بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنی زندگی نچھاور کرنے والے، بھارتی جن سنگھ کے بانی، یکتا ماہرِ تعلیم اور پُرجوش قوم پرست، محترم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یومِ شہادت پر میں انہیں کروڑوں بار نمن کرتا ہوں۔
ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی ایثار، ریاضت اور بے مثال حب الوطنی کی ایک سنہری داستان ہے۔ آج جب ہم ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے خواب کی طرف بڑھ رہے ہیں، تو ہر قدم پر اُن کی یاد ہمیں طاقت، ترغیب اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ایسے عظیم قومی رہنما کو بار بار سلام۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

2 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

2 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

3 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

3 hours ago