سیاست

Central Texas Flood: امریکی ریاست  ٹیکساس میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے زندگی مفلوج، 50 سے زائد افراد ہلاک، کیمپ مائسٹک سے 20 لڑکیاں لاپتہ

امریکی ریاست  ٹیکساس کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث آنے والے اچانک سیلاب نے اب تک 50 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔ یہ قدرتی آفت جمعہ کی رات اس وقت آئی، جب کچھ علاقوں میں صرف چند گھنٹوں میں ایک مہینے کے برابر بارش ہو گئی۔ اس شدید آفت کے بعدامریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے فوری امدادی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گورنر نے ’پریر ڈے‘ کا اعلان کر دیا
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے سیلاب کی شدت کو دیکھتے ہوئے اتوار، 6 جولائی کو ’ پریر ڈے ‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا:”ہِل کنٹری میں آنے والے سیلاب کے ردِ عمل میں اتوار، 6 جولائی کو ٹیکساس میں دعا کا دن منایا جائے گا۔ میں تمام ٹیکساس کے باشندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس آفت سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے دعا کریں۔”

کیر کاؤنٹی سے 20 سے زائد لڑکیاں لاپتا
سی این این کی رپورٹ کے مطابق کیر کاؤنٹی میں واقع ایک نجی عیسائی سمر کیمپ ’کیمپ مائسٹک‘ سے 20 سے زائد لڑکیاں لاپتہ ہو گئی ہیں۔ یہ کیمپ ایک ندی کے کنارے واقع تھا، جس کا پانی صرف دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 20 فٹ سے زائد بلند ہو گیا۔ حکام کے مطابق  کیر کاؤنٹی سے اب تک سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں سے کئی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

یو ایس کوسٹ گارڈ نے 223 افراد کی جان بچائی
سیکریٹری کرسٹی نوم نے ہفتہ کی رات ایکس پر اطلاع دی کہ امریکی کوسٹ گارڈ نے اب تک 223 افراد کو بچایا ہے یا ان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا:”اس وقت ہماری سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے۔ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم انہیں جلد از جلد تلاش کر سکیں اور ان کے خاندانوں سے ملا سکیں۔ عوامی انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان کا اندازہ بعد میں لگایا جائے گا۔”

صدر کا ہر ممکن مدد کا اعلان
نوم نے بتایا کہ صدر نے تمام وفاقی وسائل کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،تاکہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا سکے، خاندانوں کو دوبارہ جوڑا جا سکے اور جاں بحق ہونے والوں کو باعزت طریقے سے واپس لایا جا سکے۔ انہوں نے لکھا:
“DHS پوری طرح متحرک ہے اور میں مسلسل صدر کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ ہم چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور انہیں لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ فراہم کر رہے ہیں۔ گارڈ بلیس ٹیکساس۔”

دوسری جانب، گورنر ایبٹ نے ایکس پر لکھا کہ ریسکیو ٹیمیں اس وقت تک کام جاری رکھیں گی، جب تک ہر لاپتہ ا فرد کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔ انہوں نے کہا:”ہمارا ریاست اور ہمارے لوگ کبھی ہار نہیں مانتے۔ ہم ہر متاثرہ شخص کی مدد کریں گے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

20 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

32 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

2 hours ago