قومی

Uttar Pradesh Urdu Akademi News: کمپیوٹر ایپلیکیشن اور سی سی سی کورس کے لیے 25 جولائی تک  بھر سکتے ہیں فارم، اتنی سیٹیں اب بھی ہیں خالی

لکھنؤ۔ اترپردیش اردو اکادمی کے ڈاکٹر شیما رضوی نے کہا کہ کمپیوٹر سنٹر میں چلائے جانے والے کمپیوٹر ایپلیکیشن، بزنس اکاؤنٹنگ اور ملٹی لسانی ڈی ٹی پی ڈپلومہ اور سی سی سی کورس میں داخلے کی آخری تاریخ اب 25 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سیٹوں سے کم درخواست ملنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

درخواست کی تاریخ میں کی گئی توسیع

غور طلب ہے کہ اس سے قبل درخواست کی آخری تاریخ 4 جون مقرر کی گئی تھی، اس وقت تک 40 سیٹوں کے لیے صرف 12 طلبہ نے درخواست دی تھی۔ سیٹیں بھرنے کے لیے اور زیادہ سے زیادہ درخواست لینے کے لیے اردو اکادمی نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (NCPUL) سے اجازت لے کر درخواست کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

امیدوار اکادمی کے دفتر سے لے سکتے ہیں فارم

اردو اکادمی کے سکریٹری شوکت علی نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اکادمی کے دفتر سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں یا اسے اس کی ویب سائٹ www.upurduakademi.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ان کورسز میں داخلے کے لیے کم از کم قابلیت ہائی اسکول، منشی-مولوی یا اس کے مساوی امتحان پاس کرنا ہے۔ ایک سالہ کورس میں اردو زبان کی تعلیم اور سرٹیفیکیشن کے ساتھ کمپیوٹر کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

کمپیوٹر سنٹر کی نگران شائندہ نے کہا کہ این سی پی یو ایل کی منظوری کے بعد تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

6 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

29 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago