سیاست

Ashadhi Ekadashi 2025: وزیر اعظم نریندر مودی نے آشاڑھی ایکادشی  کے موقع پر قوم کو مباکباد پیش کی، وٹھل جی کا آشیرواد ہمیشہ ہم سب پر بنا رہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتوار کے روز قوم کے تمام شہریوں کو آشاڑھی ایکادشی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پورے ملک میں آج اتوار کو آشاڑھی ایکادشی یعنی دیو شیینی ایکادشی کے موقع پر لوگ بھگوان وشنو کی عقیدت اور پوجا میں مصروف ہیں۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی پراتھنا کی۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا:”قوم کے تمام شہریوں کو آشاڑھی ایکادشی کی بے شمار نیک تمنائیں۔ یہ مقدس موقع ہر ایک کے لیے کامیابی و برکت کا سبب بنے، یہی میری پراتھناہے۔”

ایک اور پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:”آشاڑھی ایکادشی کے اس مقدس تہوار پر دلی مبارکباد! بھگوان وٹھل جی کا آشیرواد ہمیشہ ہم سب پر بنا رہے، یہی ان کے چرنوں میں میری پراتھنااور خواہش ہے۔ بھگوان وٹھل ہمیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ سماج کی جانب لے جائیں، اور ہم بھی غریبوں اور محروم طبقے کی خدمت کرتے رہیں۔”

آشاڑھی ایکادشی کو مہاراشٹرا میں “پنڈھرپور یاترا” کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھگوان وٹھل کے چرنوں میں عوام اور کسانوں کی خوشی، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پراتھنا کی۔ انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ بھگوان وٹھل کی پوجا اور ارچنا کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں لکھا:”آشاڑھی ایکادشی کے موقع پر آج پنڈھرپور میں دیوی وٹھل-رکمینی کے چرنوں میں اپنی اہلیہ امرتا اور بیٹی دیویجا کے ساتھ مہاپوجا کا شرف حاصل ہوا۔ اس موقع پر دیوی وٹھل-رکمینی کے درشن سے دل خوش ہو گیا۔ انہوں نے دیوی وٹھو ماولی اور دیوی رکھمایی کے چرنوں میں سر جھکا کر کسانوں، محنت کشوں اور ریاست کے تمام شہریوں کی خوشی، ترقی اور مہاراشٹرا کی ترقی کے لیے پراتھناکی۔”

مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اتوار کی صبح ممبئی کے وڈالا میں واقع شری وٹھل مندر پہنچے۔ یہاں انہوں نے آشاڑھی ایکادشی کے موقع پر شری وٹھل مندر میں پوجا اور عبادت کی اور ریاست کے عوام کو اس مقدس دن کی نیک تمنائیں پیش کیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

All Parties Will File a Petition In SC: ابھیشیک منو سنگھوی کا بڑا اعلان، ’تمام جماعتیں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کریں گی‘

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف انڈیا اتحاد کا مارچ، راہل گاندھی سمیت کئی…

32 minutes ago

Ministry of Home Affairs Major Decision: جنتر منتر پر اب نہیں ہوگا احتجاج، وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، دہلی میں مظاہروں کے لیے 3 مقامات طے

رام لیلا میدان، براری میدان اور سی بی ڈی میدان کو احتجاجی مقامات کے طور…

1 hour ago