قومی

Bihar Crime: ’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بہار میں امن و امان کی صورتحال پر بی جے پی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا۔ گوپال کھیمکا قتل کیس کو بنیاد بنا کرر اہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور نتیش کمار نے مل کر بہار کو ’بھارت کی کرائم کیپٹل‘ بنا دیا ہے۔

بہار کو ’بھارت کی کرائم کیپٹل‘ بنا دیا ہے: راہل

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’پٹنہ میں تاجر گوپال کھیمکا کی کھلی فائرنگ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ بی جے پی اور نتیش کمار نے مل کر بہار کو ’بھارت کی کرائم کیپٹل‘  بنا دیا ہے۔ آج بہار لوٹ مار، فائرنگ اور قتل کے سائے میں رہ رہا ہے۔ یہاں جرم ’نیا نارمل‘ بن چکا ہے- اور حکومت پوری طرح ناکام۔‘‘

 

ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جا سکتی: راہل

انہوں نے مزید لکھا، ’’بہار کے بھائیو اور بہنو، یہ ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ جو حکومت آپ کے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ آپ کے مستقبل کی ذمہ داری بھی نہیں لے سکتی۔ ہر قتل، ہر لوٹ، ہر گولی – ایک چیخ ہے تبدیلی کی۔ اب  وقت ہے نئے بہار کا- جہاں ڈر نہیں، ترقی ہو۔ اس بار ووٹ صرف حکومت بدلنے کا نہیں، بہار کو بچانے کا ہے۔‘‘

 بدمعاشوں نے مشہور کاروباری کو کر دیا تھا قتل 

آپ کو بتا دیں کہ بدمعاشوں نے مشہور کاروباری گوپال کھیمکا کو جمعہ کی دیر رات قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ گاندھی میدان تھانہ علاقہ میں رام گولم چوک کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی ہے۔ اس واقعہ سے کاروباری حلقے میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا 

بہار کے ڈی جی پی ونے کمار نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اس قتل کی پوری تصویر اگلے ایک یا دو دنوں میں واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کئی ٹیمیں رات بھر پٹنہ اور ویشالی اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارتی رہیں۔ اس دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے فی الحال پوچھ گچھ جاری ہے۔ گوپال کھیمکا کو گولی مارنے والے حملہ آور کو جائے وقوعہ کے علاوہ شہر کے دیگر حصوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ٹریک کیا گیا ہے۔ حملہ آور کی موٹرسائیکل کی شناخت ہوگئی ہے حالانکہ ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے اس کے چہرے کی واضح شناخت نہیں ہوسکی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ministry of Home Affairs Major Decision: جنتر منتر پر اب نہیں ہوگا احتجاج، وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، دہلی میں مظاہروں کے لیے 3 مقامات طے

رام لیلا میدان، براری میدان اور سی بی ڈی میدان کو احتجاجی مقامات کے طور…

47 minutes ago

Employees’ Provident Fund Organisation: ای پی ایف او کا بڑا اعلان، اب 25 ہزار روپے تنخواہ والے ملازمین بھی پنشن کے دائرے میں

ملازمین کے مستقبل فنڈ (ای پی ایف) اور ایمپلائیز پنشن اسکیم (ای پی ایس) دونوں…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

3 hours ago