سیاست

Election Commission of India on Delhi SIR: بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ہوگا ایس آئی آر، الیکشن کمیشن نے شروع  کی تیاری

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) نے قومی دارالحکومت میں ووٹر لسٹ کی “خصوصی گہری جانچ” (Special Intensive Revision – SIR) کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ مہم الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کے تحت انجام دی جا رہی ہے، جس کا مقصد 26 اکتوبر 2025 تک ووٹر لسٹوں کی مکمل تصدیق اور درستی کو یقینی بنانا ہے۔

نئی دہلی : انتخابی فہرستوں کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے دہلی میں “خصوصی گہری جانچ” (Special Intensive Revision – SIR) کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ بہار میں اس عمل کے بعد اب قومی دارالحکومت دہلی میں بھی ووٹر لسٹ کی مکمل پڑتال اور تصدیق کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ عمل اس کے آئینی فریضے کا حصہ ہے تاکہ ووٹر لسٹ کی شفافیت اور درستی برقرار رہے۔ SIR کی حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
2002 کی ووٹر لسٹ سے ہوگا موازنہ
دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) کے دفتر نے بتایا کہ جن افراد کا نام 2002 کی ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہے، انہیں فارم جمع کرتے وقت شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے 2002 کی ووٹر لسٹ کو آن لائن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ لوگ خود چیک کر سکیں کہ ان کے یا ان کے والدین کے نام اس میں موجود ہیں یا نہیں۔
ووٹرز سے تعاون کی اپیل
سی ای او دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹر لسٹ کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے SIR شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور دہلی میں بھی اسی کے تحت یہ مہم چلائی جائے گی۔
افسران کو دیا گیا تربیت
اس عمل کے لیے تمام متعلقہ افسران، ضلع الیکشن افسران، انتخابی رجسٹریشن افسران (ERO)، اسسٹنٹ EROs اور بی ایل اوز کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ہر اسمبلی حلقے میں بی ایل اوز کو گھر گھر جا کر معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کس کو کیا جمع کروانا ہوگا؟
بیان کے مطابق:جن افراد کے نام 2002 اور 2025 دونوں ووٹر لسٹوں میں موجود ہیں، انہیں صرف “گنتی فارم” اور 2002 ووٹر لسٹ کا متعلقہ صفحہ جمع کرانا ہوگا۔جن کا نام 2002 کی فہرست میں نہیں ہے، انہیں اضافی شناختی دستاویزات دینا ہوں گی۔
جلد جاری ہوگی SIR کی تاریخ
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے پچھلے ماہ مغربی بنگال میں بیان دیا تھا کہ SIR کی ملک گیر ٹائم لائن جلد جاری کی جائے گی، جس کے بعد دہلی میں اس پر عملدرآمد کا مرحلہ تیزی سے آگے بڑھے گا۔
عوام سے گزارش
دہلی کے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ 2002 کی ووٹر لسٹ میں اپنے یا اپنے والدین کے نام چیک کریں  اور مقررہ وقت میں مطلوبہ دستاویزات متعلقہ بی ایل اوز کو جمع کروائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں ان کا ووٹ یقینی بنایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago