سیاست

Rahul Gandhi PC Highlights: راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام کاٹے جارہے ہیں اور یہ سب ایک منظم سازش کا حصہ

نئی دہلی – کانگریس رہنما راہل  گاندھی نے ووٹ چوری کے مسئلے پر الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ہائیڈروجن بم نہیں ہے جسے سمجھنا مشکل ہو، یہ سیدھا سادہ معاملہ ہے – عوام کے ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے۔راہل  گاندھی نے الزام لگایا کہ ملک میں منظم طریقے سے ووٹر لسٹ میں چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اپوزیشن کو مضبوط حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبداری سے کام کرنا چاہیے، مگر موجودہ حالات میں اس کی خاموشی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ 18 ستمبر کو دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام کاٹے جا رہے ہیں اور یہ سب ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔

راہل  گاندھی کا سخت لہجہ

راہل  گاندھی نے کہا: میں جو کچھ کہہ رہا ہوں، بڑی ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں – اور میرے پاس اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا:”یہ کوئی ہائیڈروجن بم نہیں ہے… ہائیڈروجن بم تو ابھی آنے والا ہے۔ یہ ایک نیا مرحلہ ہے، جس کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو دکھایا جا رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کیسے کی جاتی ہے۔

کرناٹک کا مثال، 6018 ووٹس کا سوال

راہل  گاندھی نے کرناٹک کے ألنداسمبلی حلقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں 6018 ووٹس کو حذف کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل میں حذف کیے گئے ووٹس کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ایک مقامی بووتھ لیول آفیسر (BLO) نے دیکھا کہ اس کے چچا کا ووٹ لسٹ سے غائب ہے، جس پر اس نے تفتیش شروع کی۔ پتہ چلا کہ ووٹ ایک پڑوسی کے ذریعے حذف کیا گیا ہے، مگر حیرت انگیز طور پر نہ ووٹ ہٹانے والے کو معلوم تھا، نہ ہی جس کا ووٹ ہٹا، اسے اطلاع ملی۔ راہل گاندھی نے کہا: یہ ظاہر کرتا ہے کہ کوئی اور طاقت اس پورے عمل کو ہائی جیک کر چکی ہے۔

اسٹیج پر متاثرین کی پیشی

پریس کانفرنس کے دوران راہل  گاندھی نے کئی متاثرہ افراد کو اسٹیج پر بلایا۔ ایک شہری نے کہا کہ ان کے خاندان کے 12 افراد کے ووٹس لسٹ سے ہٹا دیے گئے، حالانکہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہ دی تھی اور نہ کسی کو میسج کیا۔

نیا انکشاف – 36 سیکنڈ میں 2 فارم؟

راہل  گاندھی نے ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ ناگ راج نامی شخص کے دو فارم صرف 36 سیکنڈ میں بھر دیے گئے، وہ بھی دوسرے ریاست کے فون نمبر سے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سارا عمل ہیک کیا جا رہا ہے اور اس میں مقامی لوگ نہیں بلکہ بیرونی طاقتیں شامل ہیں۔

کانگریس کا مطالبہ:

کانگریس نے اس معاملے کی آزادانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن سے سوال پوچھا ہے کہ وہ کب کارروائی کرے گا؟راہل  گاندھی نے یہ بھی اشارہ دیا کہ یہ مسئلہ ملک گیر سطح پر اٹھایا جائے گا، اور آنے والے دنوں میں مزید ثبوت عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔سیاسی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور ووٹ چوری کا معاملہ اب محض الزام نہیں، بلکہ ثبوتوں کے ساتھ ایک سنگین مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Mann Ki Baat: آملے نے بدلی قسمت! ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے کہا، پرتاپ گڑھ ’وکل فار لوکل‘ کی مثال

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…

3 minutes ago

Bihar News: سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچے پپو یادو، انتظامیہ پر برہم، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر دیا سخت بیان

پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…

11 minutes ago

PM Modi Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر مسلم معاشرے کی منفرد پہل، ممبئی میں خواتین سمیت درجنوں افراد نے دیا خون کا عطیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر جاری بھارتیہ جنتا پارٹی کے ’سیوا…

36 minutes ago

Uproar over bad road in Delhi: دہلی میں خراب سڑک پر ہنگامہ، وزیر پرویش ورما پر نوجوان کو تھپڑ مارنے کا الزام، عام آدمی پارٹی نے کیا احتجاج

زیرِ تعمیر سڑک کے معائنے کے دوران وزیر پرویش ورما اور آپ رکنِ اسمبلی جرنیل…

44 minutes ago

Avalanche in Nepal: نیپال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ ، ہمالونگ بیس کیمپ سے کئی افراد لاپتہ

نیپال میں 24 ستمبر سے ملک کے کئی حصوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے،…

1 hour ago