سیاست

PM Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 30 مارچ کو مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کا کریں گے دورہ ،پی ایم مودی آر ایس ایس کے بانی  ہیڈ گوار کی  سمادھی پر بھی جائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 30 مارچ کو چھتیس گڑھ کے بلاس پور دورے پر جائیں گے۔ یہاں پہنچنے کے بعد وہ چھتیس گڑھ کو 33000 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دینے والے ہیں۔ بلاس پور کے موبھٹھہ میں پی ایم کا ایک بہت بڑا جلسہ بھی ہوگا۔ جس میں دو لاکھ سے زائد افراد کے پہنچنے کی توقع ہے۔ یہاں بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ سی ایم وشنو دیو سائی خود جمعرات کو بلاس پور پہنچے اور پنڈال کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

چھتیس گڑھ کا اب تک کا سب سے بڑا دورہ  ہے،وزیر اعلی سائی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا چھتیس گڑھ کا اب تک کا سب سے بڑا دورہ ہوگا۔ ان کی آمد نوراتری کے پرمسرت موقع پر ہو رہی ہے، جو ریاست کی ترقی کے لیے بہت اچھی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ سائی نے کہا کہ ہم نے خود دہلی جا کر انہیں مدعو کیا تھا اور آج پوری ریاست ان کے استقبال کے لیے بے تاب ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وزیر اعظم بلاس پور کا دورہ کریں گے اور تقریباً 3:30 بجے، وہ سنگ بنیاد رکھیں گے اور 33,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

مہاراشٹر میں پی ایم

وزیر اعظم نریندر مودی 30 مارچ کو ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کی سمادھی پر جائیں گے اور مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کی توسیعی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ہیڈگیوار اور دوسرے آر ایس ایس سرسنگھ چالک ایم ایس گولوالکر کی یادگاریں ناگپور کے ریشم باغ علاقے میں ڈاکٹر ہیڈگیوار اسمرتی مندر میں واقع ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر چندر شیکھر باونکولے نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم مودی 30 مارچ کو ان یادگاروں کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وزیر اعظم مادھو نیترالیا پریمیم سنٹر کی توسیعی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس پروگرام میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی شرکت کریں گے۔ آر ایس ایس کی تاریخ کے ایک ماہر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی لیڈر وزیر اعظم رہتے ہوئے ڈاکٹر ہیڈگیوار اسمرتی مندر کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ رہنما اٹل بہاری واجپائی 2007 میں سمادھی پر گئے تھے، لیکن وہ اس وقت وزیر اعظم نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے اس سے قبل ایک مہم کے طور پرسمادھی کا دورہ کیا تھا ،لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مودی دیکشا بھومی کا بھی دورہ کریں گے، جہاں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے 1956 میں اپنے ہزاروں پیروکاروں کے ساتھ بدھ مت قبول کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو ایکتا نگر میں فاریسٹ ایکو ٹریل کا کریں گے افتتاح

’ٹریل آف یونائیٹڈ انڈیا‘ نامی 2.62 کلومیٹر طویل ایکو ٹریل قومی یکجہتی کے دن سیاحوں…

26 minutes ago

PM Modi calls for bold innovation: ہندوستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اپنائے، جرات مندانہ اختراع کرے اور دنیا کی قیادت کرے: وزیراعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 سے خطاب، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان…

32 minutes ago

Canadian Open: کینیڈا اوپن، انگلینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر اناہت ’کینیڈین ویمنز اوپن‘ کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں

موجودہ عالمی جونیئر چیمپئن اناہت کے سامنے اب کینیڈین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایک…

46 minutes ago

Emerging Science, Technology and Innovation Conclave: وزیراعظم مودی نے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 کا کیا افتتاح

نئی دہلی میں 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ کانکلیو میں سائنس دان،…

57 minutes ago