-بھارت ایکسپریس
بھارتیہ جنتا پارٹی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم میں اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار 7 مئی کو مسلسل دوسرے دن بنگلورو میں میگا روڈ شو کر رہے ہیں۔ اس روڈ شو کے دوران پی ایم مودی 10 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ روڈ شو میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ان کی جھلک پانے کے لئے بے تاب ہورہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے بعد وزیر اعظم شیموگا اور میسور میں دو عوامی جلسے بھی کریں گے۔
پی ایم مودی 11.30 بجے روڈ شو ختم کردیں گے۔ وزیر اعظم نے صبح 10 بجے نیو ٹیپاسندرا روڈ پر واقع کیمپے گوڑاپربیمہ سے روڈ شو کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز پی ایم مودی نے شہر میں 26 کلومیٹر کا روڈ شو کیا اور جنوبی بنگلورو کے بیشتر حصوں کیا۔
بنگلورو میں پی ایم مودی کے روڈ شو میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہیں۔ روڈ شو کو لے کر انتظامیہ اور بی جے پی نے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوگی۔ ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ اس وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے اور بسواراج بومائی وزیر اعلیٰ ہیں۔
کریں جلسہ عام
اس روڈ شو کانام بی جےپی نے نمما بنگلور، نمما ہیم، (ہمارا بنگلورو، ہمارا گورو) رکھا ہوا ہے۔ روڈ شو کے دوران سڑک کےدونوں طرف لوگوں کا ہجوم دیکھائی دے رہا ہے اور پی ایم مودی کا لوگوں نے دل سے خوش امید کہا اور بی جے پی کے لئے ووٹ مانگے۔ اس روڈ شو کے بعد وزیر اعظم شیوموگا گرامین اور بنگلور سینٹرل میں الیکشن سے متعلق اجلاس کو خطاب کریں گیں۔
امت شاہ کاروڈ شو
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس دوران بنگلور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی روڑ شو کررہےہیں ۔ بیلگام کے وڈگاؤں ایکشٹینشن کے وسط سے مرکزی شہر میں داخل ہوں گے اور چار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کریں گے۔ روڑ شو میں 25 ہزار سے زیادہ بائک سوارہیں۔ امت شاہ کے ساتھ بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے ابھے پاٹل اور گوا کے سی ایم پرمود سانوت بھی موجود ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…