سیاست

PM Modi’s Meditative Retreat At Vivekananda Rock Memorial: آج کنیا کماری میں وویکانند راک میموریل میں پی ایم مودی کے مراقبہ کا آخری دن ہے، ‘سوریہ اردھیہ’ سے کی مراقبہ کی شروعات

تمل ناڈو کے کنیا کماری میں ویویکانند راک میموریل پر وزیر اعظم نریندر مودی کی دھیا ن  ہفتہ کو بھی جاری رہا۔ آج ان کے مراقبہ کا آخری دن ہے۔ منظر عام پر آنے والی ایک نئی ویڈیو میں وزیر اعظم صبح سویرے سورج کو پانی چڑھاتے اور منتر پڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ ہاتھ میں رودرکش کی مالا لیے مندر کے احاطے میں ننگے پاؤں گھومتے ہوئے، وسیع پرسکون سمندر کو دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ بعد میں پی ایم مودی میموریل کے ایک ہال میں سوامی وویکانند کی تصویر کے سامنے مراقبہ کے لیے بیٹھ گئے۔ پی ایم مودی کا 45 گھنٹے کا مراقبہ، جو 30 مئی کی شام سے شروع ہوا تھا، آج ختم ہوگا۔

‘ سوریہ اردھیہ’ کے ساتھ مراقبہ کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے وویکانند راک میموریل میں ‘سوریہ اردھیہ’ دینے کے بعد ،  ہفتہ کو تیسرے اور آخری دن اپنا دھیان مراقبہ شروع کیا۔ طلوع آفتاب کے وقت  بعد اپنی مراقبہ شروع کی۔’سوریہ اردھیہ’ ایک روایت ہے جو روحانی روایت سے منسلک ہے،’۔ جس میں بھگوان سورج کو پانی چڑھا کر ان کی پوجا کی جاتی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سمندر میں سورج کو ایک لوٹے سے پانی ارپت کیا اور مالا جپی۔ انہوں نے بتایا کہ مودی نے زعفرانی کپڑے پہن رکھے تھے اور انہوں نے سوامی وویکانند کے مجسمے پر پھول بھی چڑھائے۔ انہوں نے ہاتھوں میں ‘جاپ مالا’ کے ساتھ منڈپم کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

وزیر اعظم جمعرات کو کنیا کماری پہنچےتھے

کنیا کماری اپنے طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے نظاروں کے لیے مشہور ہے اور یہ یادگار ساحل کے قریب ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ہے۔ وزیر اعظم نے 30 مئی کی شام وویکانند راک میموریل میں مراقبہ شروع کیا اور امکان ہے کہ وہ ہفتہ کی شام تک مراقبہ کریں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی تقریباً ڈھائی ماہ کی بھرپور انتخابی مہم کے بعد جمعرات کو کنیا کماری پہنچے تھے۔ اسی دن شام کو انہوں نے کنیا کماری دیوی مندر میں پوجا کی۔ میموریل ہال میں جانے سے پہلے، انہوں نے تھروولوور، رام کرشن پرمہنس، ماں شاردا دیوی اور سوامی وویکانند کے مجسموں کے سامنے پراتھنا بھی کی۔

16 مارچ سے 30 مئی کے درمیان لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران پی ایم مودی نے 75 دنوں میں 206 عوامی میٹنگیں اور روڈ شو کیے اور 80 انٹرویوز دیے۔ اوسطاً وہ روزانہ تقریباً تین عوامی پروگرام منعقد کرتے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پوری دنیا پریاگ راج کے مہا کمبھ میں آنے کے لیے ہے بے تاب: ڈاکٹر دنیش شرما

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…

1 hour ago

Massive fire in Bhiwandi: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں شدید آتشزدگی، 6-7 دکانیں جل کر خاک، اس وجہ سے لگی آگ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…

3 hours ago

Champions Trophy 2025: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوئے بمراہ!

ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا…

3 hours ago