پی ایم نریندر مودی 22 اگست کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں تین نئی میٹرو لائنوں کا افتتاح کریں گے۔ اس افتتاح کے بعد پی ایم مودی خود میٹرو میں سفر بھی کریں گے۔
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان سامک بھٹّاچاریہ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اس پروگرام کی تفصیل دی۔ انہوں نے بتایا:”وزیر اعظم سب سے پہلے کولکاتا ایئرپورٹ سے سڑک کے راستے جیسر روڈ میٹرو اسٹیشن پہنچیں گے، جہاں وہ نئی میٹرو سروس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ جیسر روڈ سے لے کر جے ہند ایئرپورٹ میٹرو اسٹیشن تک میٹرو میں سفر کریں گے۔ پھر وہ سڑک کے ذریعے دمدم سینٹرل جیل گراؤنڈ جائیں گے، جہاں ان کے انتظامی اور سیاسی پروگرام ہوں گے۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل مارچ 2024 میں وزیر اعظم مودی نے ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو سروس کا افتتاح کیا تھا، جس میں انہوں نے ہوگلی ندی کے نیچے میٹرو میں سفر بھی کیا تھا۔
وزیر اعظم اس بار:
اورنج لائن (نیو گڑیا سے ایئرپورٹ)
گرین لائن (سیکٹر 5 سے ہاوڑا میدان)
پر توسیعی خدمات کا آغاز کریں گے۔
پہلے مودی نے نیو گڑیا سے رو بی (ہمنت مکھرجی اسٹیشن) تک اورنج لائن کی سروس کا آغاز کیا تھا۔ اب وہ روبی سے بیلیا گھاٹ تک میٹرو سروس کا افتتاح کریں گے۔ اس سے EM بائی پاس پر نیو گڑیا سے بیلیا گھاٹ تک میٹرو کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔
سامک بھٹّاچاریہ نے ریاستی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا:”ریاست میں 43 ریلوے منصوبے رکے ہوئے ہیں۔ جب کسی ریاست کی زمین سے متعلق پالیسی ہی واضح نہ ہو، اور حکومت یہ کہہ دے کہ ہم ایک انچ بھی زمین کا حصول (لینڈ ایکوئزیشن) نہیں کریں گے، تو پھر ریلوے جیسے بڑے منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟”
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ بنگال میں ریلوے اور میٹرو کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، لیکن ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E6115 میں ایک مسافر کے پاور بینک سے…
کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…
نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…
ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…
پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…
امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…