علاقائی

Delhi-NCR Weather Update:جھما جھم بارش سے دہلی-این سی آرمیں آمدورفت متاثر، جانئے اگلے 24 گھنٹوں میں کیسا رہے گا موسم کا مزاج؟

قومی دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پچھلے چند دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف جہاں اس بارش سے موسم میں کچھ راحت ملی ہے، وہیں بارش کے تھمتے ہی امس اور نمی کی کیفیت پھر سے لوٹ آئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے (جل بھراؤ) کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اتوار 17 اگست کو ہوئی موسلا دھار بارش کے سبب سڑکوں پر پانی بھر گیا، جس سے جگہ جگہ ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی اور لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیر 18 اگست) کو بھی ہلکی پھوار اور بادلوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے حالات مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔

دہلی–این سی آر میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق اس وقت ایک مغربی ہوائی خلل (ویسٹرن ڈسٹربنس) اور کم دباؤ کا نظام (لو پریشر ایریا) بن رہا ہے، جس کا اثر پیر کو دہلی–این سی آر میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے تحت:کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

صبح اور شام کے وقت بادل چھائے رہیں گے اور کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23 سے 26 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا حال

گزشتہ روز نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور فرید آباد سمیت دہلی کے کئی حصوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ دھولا کنواں، نرائنا، پٹیل نگر، وجے چوک، جنگ پورہ، روہنی اور پارلیمنٹ مارگ جیسے علاقوں میں جھما جھم بارش ہوئی۔ اس دوران کئی مقامات پر پانی بھرنے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

فضائی معیار (AQI) میں بہتری

بارش کی بدولت دہلی کی فضائی آلودگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ اتوار شام 4 بجے تک دہلی کا AQI 91 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ’اطمینان بخش‘ زمرے میں آتا ہے۔

دہلی والوں کے لیے چیلنجز

اگرچہ بارش سے گرمی سے کچھ راحت ملی ہے، لیکن جل بھراؤ اور ٹریفک جام نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اتوار دوپہر کو کئی علاقوں میں طویل ٹریفک جام کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائی خلل اور کم دباؤ کا نظام ابھی بھی سرگرم ہے، جس سے اگلے دنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی– این سی آر میں سردی نے دی دستک، آلودگی بڑھا سکتی ہے لوگوں کی پریشانی

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…

2 hours ago

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

2 hours ago

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

12 hours ago