پی ایم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اپنی سالگرہ کے موقع پر برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی جانب سے تحفے میں دیا گیا کدم (Kadamb) کا پودا اپنے سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ میں لگایا۔
یہ کدم کا پودا دونوں ممالک – بھارت اور برطانیہ کے درمیان دوستی اور ماحولیاتی استحکام سے وابستہ مشترکہ عزم کی علامت ہے۔یہ تحفہ پی ایم مودی کو 17 ستمبربدھ کے روز ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کنگ چارلس کی جانب سے دیا گیا تھا۔
برطانیہ کے ہائی کمیشن نے ایکس پر اس تحفے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا:” کنگ چالس نے کدمب کا پودا بھارت کے پی ایم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر تحفے میں دیا۔ یہ اقدام ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم سے متاثر ہو کر کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
اسی سلسلے میں ہائی کمیشن نے مزید بتایا کہ پی ایم مودی نے جولائی میں برطانیہ کے دورے کے دوران کنگ چارلس کو ’سوناما‘ (Sonoma) پودا کا تحفہ دیا تھا۔یہ دونوں تحفے “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت دیے گئے، جو بھارت میں پی ایم کی طرف سے شروع کردہ ایک عوامی مہم ہے ،جس کا مقصد ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے۔
“ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کیا ہے؟
بھارتی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت لوگ اپنی ماں کے نام پر ایک درخت لگا کر ماں کی محبت اور پرورش کی علامت کے طور پر ماحول دوست کی شاندار مثال ہے۔ درخت ماں کی طرح زندگی دیتے ہیں، حفاظت کرتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مستقبل سنوارتے ہیں۔ یہ مہم نہ صرف ماں کے رتبے کو خراج پیش کرتی ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم مقصد کو بھی فروغ دیتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…