سیاست

Allahabad High Court grants relief to Umar Ansari:  عمر انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی راحت، جیل سے رہا ہونے کی راہ ہموار

الہ آباد ہائی کورٹ نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے لیڈر اور ایم ایل اے عباس انصاری کے چھوٹے بھائی عمر انصاری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔جسٹس ڈاکٹر گوتم چودھری کی سنگل بنچ نے عمر انصاری کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔عمر انصاری کی پیروی معروف وکیل اپیندر اوپادھیائے نے کی۔ اس سے قبل غازی پور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (اے ڈی جے) فرسٹ کورٹ نے 21 اگست کو ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد یہ اپیل ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

عمرانصاری کے خلاف ایف آئی آرتھانہ محمدآباد، ضلع غازی پور میں درج کی گئی تھی۔ پولیس نے انہیں 4 اگست کو لکھنؤ کے دارالشفاء میں واقع ایم ایل اے رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی آر تھانہ محمدآباد کے ایس ایچ او نے درج کرائی تھی۔

الزام کیا ہے؟

یہ کیس معروف سیاسی شخصیت مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کی تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی سے متعلق ہے، جو صدر کوتوالی علاقے کے،  ولبھ دیودھی داس محلہ میں واقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس پراپرٹی کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضبط کیا تھا۔عمر انصاری اس وقت کاسگنج جیل میں قید ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ افشاں انصاری کے فرضی دستخط کر کے جائیداد کے دستاویزات میں دھوکہ دہی کی۔ غازی پور پولیس نے گذشتہ ماہ عمر کو اس الزام میں گرفتار کیا تھا۔ غازی پور کی عدالت نے پہلے ہی ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

اہم نکات:

  • عمر انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی۔غازی پور کورٹ نے پہلے ضمانت مسترد کی تھی۔
  • گرفتاری 4 اگست کو لکھنؤ سے ہوئی۔کیس افشاں انصاری کی ضبط شدہ پراپرٹی سے متعلق ہے۔
  • فرضی دستخط کے ذریعے پراپرٹی واگزاری کی کوشش کا الزام ہے۔

    اسی معاملے میں عباس انصاری کو مئو کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے 31 مئی کو دو سال کی قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی عباس انصاری کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہو گئی تھی۔ عدالت نے ان کے انتخابی ایجنٹ منصور کو چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔ مگر بعد میں الہ آباد ہائی کورٹ نے 20 اگست کو مئو کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ اس فیصلے کے بعد عباس کی اسمبلی رکنیت کی بحالی کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Top Govt. Jobs with Foreign Posting: سرکاری ملازمت بھی، بیرون ملک سفر بھی! جانیں کن ملازمتوں میں ملتی ہے سب سے زیادہ غیر ملکی پوسٹنگ

زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…

45 minutes ago

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

2 hours ago