سیاست

PM Modi Navratri Pujan: نوراتری کے پانچویں دن پی مودی نے کی ماں سکندماتا کی پوجا، قوم کی خوشحالی و ترقی کے لئے کی پراتھنا

نوراتری کے پانچویں دن پی ایم نریندر مودی نے ماں سکندماتا کی خصوصی پوجا کی اور ملک کے تمام لوگوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ترقی کی پراتھنا کی۔ انہوں نے اس موقع پر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ماں کے اس روپ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ان کے آشیرواد کی تمنا ظاہر کی۔

سوشیل میڈیا پر کیا خصوصی پوسٹ

پی ایم مودی نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر لکھا: نوراتری میں آج ماں کے پانچویں روپ دیوی سکندماتا کی خصوصی پوجا ہوتی ہے۔ ان سے ہاتھ جوڑ کر پراتھنا ہے کہ وہ اپنے تمام بھکتوں کو سکھ، سمردھی اور سوبھاگیہ کا آشیرواد دیتی ہیں۔ ان کے ممتا بھرے سنےہ سے ہر کسی کی زندگی میں نئی توانائی اور امنگ کا سنچار ہو۔”یہ پوسٹ نہ صرف روحانیت سے بھرپور تھی بلکہ ملک کے کروڑوں بھکتوں کے جذبات کی ترجمانی بھی کر رہی تھی۔

نوراتری میں روزانہ کر رہے ہیں دیوی پوجن کا ذکر

پی ایم مودی نوراتری کے آغاز سے ہی روزانہ ماں کے مختلف روپوں کی پوجا کا ذکر سوشیل میڈیا کے ذریعے کرتے آ رہے ہیں۔ چوتھے دن انہوں نے ماں کوشمانڈا کی پوجا کا ذکر کرتے ہوئے جنوبی بھارت کی مشہور گلوکارہ پی سوشیلا کی آواز میں گایا گیا بھجن ‘جے جے دیوی، درگا دیوی’ بھی شیئر کیا تھا، جسے بھکتوں نے بے حد پسند کیا۔

ماں اسکندماتا: ممتا، شکت اور سمردھی کی دیوی

نوراتری کے پانچویں دن دیوی اسکندماتا کی پوجا کی جاتی ہے۔ مذہبی عقائد کے مطابق یہ دیوی شکتی، ممتا اور سمردھی کی علامت ہیں۔ چونکہ یہ بھگوان کارتیکہ (سکند) کی ماتا ہیں، اس لیے ان کا نام سکندماتا رکھا گیا ہے۔یہ دیوی کنول کے پھول پر بیٹھی ہوتی ہیں، اور ان کی چار بھوجائیں ہوتی ہیں اور اپنے بھکتوں کو ابھے (نڈر) ہونے کا آشیرواد دیتی ہیں۔ ان کی پوجا سے نہ صرف سنتان کی پراپتی ہوتی ہے، بلکہ دشمنوں کا ناش بھی ہوتا ہے۔ان کی پوجا کرنے سے بھکتوں کی شخصیت میں تیز، کانتی اور آتماوشواس آتا ہے۔ شاستروں کے مطابق، ماں سکندماتا کی اپاسنا سے بھکتوں کی سبھی منو کامنائیں پوری ہوتی ہیں اور سنسار ساگر کو پار کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

8 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

8 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

9 hours ago