اسپورٹس

Asia Cup 2025 IND vs PAK: بھارت بمقابلہ پاکستان، کون رہا کس پر بھاری؟ جانئےکیا ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا تھا؟

ایشیا کپ 2025 کے ٹی20 فارمیٹ کا فائنل ایک تاریخی موڑ لے چکا ہے، کیونکہ 41 سال بعد پہلی بار بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ جب بھی یہ دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوتے ہیں تو مقابلہ صرف کرکٹ کا نہیں رہتا بلکہ کروڑوں شائقین کے جذبات کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کی ٹکر ہمیشہ ہائی وولٹیج ڈرامے سے بھرپور رہی ہے۔ ایسے میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ایشیا کپ کی تاریخ میں کون سی ٹیم دوسرے پر بھاری رہی ہے؟
او ڈی آئی ایشیا کپ میں بھارت کی برتری
ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا تھا، اور تب سے اب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 مقابلے ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں بھارت نے 8 میچز میں کامیابی حاصل کی، جب کہ پاکستان کو صرف 5 بار فتح نصیب ہوئی۔ 2 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ اس طرح بھارت نے ایشیا کپ کے ون ڈے مقابلوں میں پاکستان پر واضح برتری قائم رکھی ہے۔
ٹی20 ایشیا کپ میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری
ون ڈے کے علاوہ ٹی20 فارمیٹ میں بھی دونوں ٹیمیں 5 بار ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں۔ ان میں بھارت نے 4 میچز جیتے، جب کہ پاکستان کو صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ ٹی20 میں بھی بھارت نے پاکستان پر مکمل دباؤ برقرار رکھا ہے۔
مجموعی ریکارڈ: بھارت کی مکمل بالادستی
اگر او ڈی آئی اور ٹی20 دونوں فارمیٹس کو ملا کر دیکھا جائے تو ایشیا کپ میں اب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان 20 مقابلے ہو چکے ہیں۔ ان میں بھارت نے 12 میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان کو صرف 6 فتوحات حاصل ہو سکیں، اور 2 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ایشیا کپ کے اسٹیج پر بھارت کا مجموعی طور پر پلہ بھاری رہا ہے۔
فائنل  میں ہوگی کس کی ہار کس کی جیت
ایشیا کپ 2025 کا فائنل اتوار، 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں ایک طرف بھارت اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، تو دوسری جانب پاکستان کے پاس موقع ہوگا کہ وہ تاریخ کا رخ موڑے اور فائنل میں فتح کے ساتھ ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے۔ شائقین کرکٹ اس اہم میچ کے کے لیے بے چینی سے منتظر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

5 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

5 hours ago