آج بھارت اپنا 79واں یومِ آزادی پوری جوش و خروش اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے۔ 15 اگست 1947 کو انگریزوں کی 200 سالہ غلامی سے آزادی حاصل ہوئی تھی اور تب سے یہ دن ملک کی یکجہتی، قربانی اور ترقی کی علامت بن چکا ہے۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا، ’’آج پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی بات ہو رہی ہے اور یہ مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ میں یہاں کسی پر تنقید کرنے نہیں آیا ہوں، لیکن آج سے چار پانچ دہائیاں پہلے ہمارے ملک میں سیمی کنڈکٹرز پر بات ہو رہی تھی، لیکن کسی نے دھیان نہیں دیا اور اُس خیال کو پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔ ہم نے اس احساسِ جرم کو ختم کرنے کا کام کیا ہے اور 6 یونٹس زمین پر اتارنے جا رہے ہیں۔ اس سال کے آخر تک ‘میڈ اِن انڈیا’ چِپ زمین پر آ جائے گی۔‘‘
لال قلعہ اور اس کے آس پاس سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 11,000 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، سی سی ٹی وی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور چھتوں پر اسنائپرز بھی موجود ہیں۔ پورے ملک میں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ہر گلی، ہر محلہ ترنگے کے رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ واقعی، آج کا دن ہر بھارتی کے لیے فخر اور جوش سے بھرا ہوا ہے۔ یومِ آزادی کے جشن سے متعلق ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے بھارت ایکسپریس کے ساتھ…
بھارت ایکسپریس اردو
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…