آج بھارت اپنا 79واں یومِ آزادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا:”آپ سب کو یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ مبارک موقع تمام اہلِ وطن کی زندگی میں نیا جوش اور نئی توانائی لے کر آئے، تاکہ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کو نئی رفتار ملے۔ جے ہند!”
اس سال کا موضوع (تھیم) “نیا بھارت” رکھا گیا ہے، جو 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حقیقت بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یومِ آزادی کی تقریبات کا اہم مرکز دہلی کے لال قلعہ سے وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے پرچم کشائی اور قوم سے خطاب ہے۔
امت شاہ نے دی مبارکباد
79ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ داخلہ امت شاہ نے بھی ایکس پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا:”تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ آزادی کی جدوجہد میں اپنی جان و مال سب کچھ قربان کرنے والے مجاہدینِ آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ہی، ملک کی یکجہتی، سالمیت اور وقار کے تحفظ کے لیے دن رات محنت کرنے والے بہادر جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
آئیے، ہم سب مل کر آزادی کے شہیدوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں اور ایک ترقی یافتہ، خود کفیل اور ہر میدان میں بہترین بھارت کی تعمیر میں اپنا اعلیٰ ترین کردار ادا کرنے کا عزم کریں۔”
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا پیغام
ملک کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: “تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ دن صرف آزادی کا جشن نہیں، بلکہ اُن بے شمار بہادروں کی قربانیوں، جذبے اور بے لوث خدمت کی یاد بھی ہے جنہوں نے ہمیں ایک آزاد بھارت کا فخر بخشا۔
آئیے، ہم ان کے اصولوں سے تحریک حاصل کریں اور ایک محفوظ، طاقتور اور خوشحال ‘ترقی یافتہ بھارت’ کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…