سیاست

Independence Day 2025: یوم آزادی کے موقع پر جشن میں ڈوبا ملک، لال قلعہ کی فصیل سے وزیرِاعظم مودی نے ترنگا لہرایا

آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر پورے ملک میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی وزیرِاعظم نریندر مودی نے دہلی کے تاریخی لال قلعے کی فصیل سے ترنگا لہرایا۔ جیسے ہی قومی پرچم فضا میں بلند ہوا، پورا ماحول حب الوطنی کے رنگ میں رنگ گیا۔ 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ گونجا اور پورا ملک فخر سے بھر گیا۔

وزیرِاعظم مودی کا خطاب

اپنے خطاب میں وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا:”آج ہم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں جینتی بھی منا رہے ہیں۔ وہ ملک کے پہلے ایسے عظیم انسان تھے جنہوں نے بھارت کے آئین کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔”

1947 اننت امکانات اور ناقابلِ شکست طاقت – وزیراعظم مودی

وزیرِاعظم مودی نے مزید کہا:”1947 میں، لا محدود امکانات اور بے شمار بازوؤں کی طاقت کے ساتھ ہمارے ملک نے آزادی حاصل کی۔ ملک کی تمنائیں پرواز بھرنے کو تیار تھیں، مگر چیلنجز اس سے بھی بڑے تھے۔ پُجیہ باپو (گاندھی جی) کے اصولوں پر چلتے ہوئے آئین ساز اسمبلی کے اراکین نے ایک نہایت اہم فریضہ انجام دیا۔ گزشتہ پچھتر برسوں سے بھارت کا آئین ایک مینارِ نور کی طرح ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔”

قدرتی آفات، زمین کھسکنے اور بادل پھٹنے پر اظہارِ ہمدردی

وزیرِاعظم نریندر مودی نے ملک میں حالیہ قدرتی آفات کا بھی ذکر کیا:”گزشتہ چند دنوں سے ہم قدرتی آفات، زمین کھسکنے، بادل پھٹنے اور دیگر کئی مصیبتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ریاستی حکومتیں اور مرکزی حکومت مل کر بچاؤ، امداد اور بحالی کے کاموں میں پوری طاقت سے لگی ہوئی ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

60 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

1 hour ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago