آزادی کے 79 سال مکمل ہونے پر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی وزیرِاعظم نریندر مودی نے دہلی کے تاریخی لال قلعے کی فصیل سے ترنگا لہرایا۔ جیسے ہی قومی پرچم فضا میں بلند ہوا، ماحول حب الوطنی سے بھر گیا۔ 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ بجا اور پورا ملک فخر سے جھوم اٹھا۔
اسی دوران، وزیرِاعظم مودی نے “آپریشن سندور” کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کو سخت پیغام دیا۔
آپریشن سندور پر وزیرِاعظم مودی کا بیان
وزیرِاعظم مودی نے کہا:”22 تاریخ کے بعد، ہم نے اپنی مسلح افواج کو مکمل آزادی دی کہ وہ خود اپنی حکمت عملی، مقصد اور وقت طے کریں۔ ہماری افواج نے وہ حاصل کیا جو کئی دہائیوں سے ممکن نہ ہو سکا تھا۔”
“آپریشن سندور” کے شہیدوں کو نمن – وزیرِاعظم مودی
انہوں نے مزید کہا:”آج لال قلعے کی فصیل سے مجھے ‘آپریشن سندور’ کے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کا موقع ملا۔ ہمارے سورما جوانوں نے دشمنوں کو ایسی سزا دی جو وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
دشمنوں نے لوگوں کو ان کے نام پوچھ کر قتل کیا، بیویوں کو شوہروں کے سامنے گولی ماری گئی، بچوں کے سامنے ان کے والدین کو بے دردی سے مارا گیا۔ پورا ملک غصے سے بھر گیا تھا، اور دنیا اس بربریت پر حیران رہ گئی تھی۔
میرے پیارے دیش واسیو، ‘آپریشن سندور’ اسی غم و غصے کی ایک زبردست علامت ہے۔”
“خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں بہیں گے” – وزیرِاعظم مودی
وزیرِاعظم مودی نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کا بھی سخت الفاظ میں ذکر کیا:”بھارت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں بہیں گے۔
اب میرے دیش واسیوں کو بخوبی سمجھ آ چکا ہے کہ ‘سندھ طاس معاہدہ’ کتنا ناحق اور یکطرفہ ہے۔ بھارت سے نکلنے والا پانی دشمنوں کی زمینوں کو سیراب کر رہا ہے، جبکہ ہمارے اپنے کسان اور کھیت پیاسے رہ جاتے ہیں۔ یہ ناانصافی اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔”
بھارت ایکسپریس اردو
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…