سیاست

Ahmedabad Plane Crash: ’’تباہی کا منظر افسوسناک ہے“، پی ایم مودی نے جائے حادثہ کاکیا دورہ، کہا – دل دہلا دینے والی موت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل

احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد پی ایم مودی آج احمد آباد پہنچے۔ پی ایم مودی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور پھر سول اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس کے بعد پی ایم مودی ڈومیسٹک ایئرپورٹ پہنچے۔ ہوائی اڈے پر پی ایم مودی نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

اس حادثے میں اب تک 265 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ طیارے میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وشواش کمار رمیش نامی ایک مسافر معجزانہ طور پر اس ہولناک حادثے سے بچ گئے۔ وہ جہاز کے اندر سیٹ 11A پر بیٹھے تھے۔ ایئر انڈیا کے مطابق طیارے میں سوار 230 مسافروں میں سے 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور سات پرتگالی شہری تھے۔ طیارے میں سوار دیگر 12 افراد میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان شامل تھے۔

پی ایم مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا

پی ایم مودی نے اس دورے کے بعد انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا، احمد آباد میں ہوائی حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں۔ اتنے لوگوں کی اچانک اور دل دہلا دینے والی موت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ تمام سوگوار خاندانوں سےہم  تعزیت کرتے ہیں۔ ہم ان کے درد کو سمجھتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے چھوڑا ہوا خالی پن آنے والے کئی سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔ اوم شانتی۔

وزیراعظم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا، آج احمد آباد میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ تباہی کا منظر افسوسناک ہے۔ حکام اور ٹیموں سے ملاقات کی جو واقعے کے بعد کوشش اور محنت کر رہے ہیں۔ ہماری تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے، جنہوں نے اس ناقابل تصور سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جمعرات (12 جون) کو گجرات کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ (SVPAI) سے لندن جانے والا ایک طیارہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا ،جس میں 12 عملے سمیت 242 افراد سوار تھے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی طیارے میں سوار 242 مسافروں میں شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

55 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

3 hours ago