سیاست

PM Modi To Distribute Over 51,000 Appointment Letters At Rozgar Mela: پی ایم مودی 12 جولائی کو 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو اپوائنٹمنٹ لیٹرڑ کریں گےتقسیم

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز نوجوانوں کو بڑا تحفہ دیں گے۔ 12 جولائی کو ’’روزگار میلہ‘‘ کا انعقاد ہونے والا ہے، جس میں وزیر اعظم مودی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوں گے۔ اس دوران مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں تقرری پانے والے 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری کے خطوط دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جمعہ کے روز اس کی اطلاع دی گئی۔

پی ایم مودی نو تعینات ملازمین سے خطاب کریں گے

پی ایم او کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نو تعینات ملازمین سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ 16واں ’’روزگار میلہ‘‘ ملک بھر کے 47 مقامات پر منعقد کیا جائے گا، جبکہ تقرریاں مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں کی جا رہی ہیں۔ منتخب نئے امیدوار پورے ملک سے آئے ہیں، اور وہ جن محکموں میں شامل ہوں گے ان میں وزارتِ ریلوے، وزارتِ داخلہ، محکمہ ڈاک، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارتِ محنت و روزگار سمیت کئی دیگر وزارتیں اور محکمے شامل ہیں۔

روزگار میلہ 2022 میں شروع ہوا تھا

’’روزگار میلہ‘‘ پی ایم مودی کی جانب سے روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ ’’روزگار میلہ‘‘ وزیر اعظم مودی نے 22 اکتوبر 2022 کو مشن موڈ میں شروع کیا تھا۔

کارکن، عوامی شکایات و پنشن کی وزارت کے مطابق یہ پہل نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی تعمیر میں ان کی شراکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر موقع فراہم کر رہی ہے۔ ’’روزگار میلہ‘‘ کی اس پہل نے مختلف وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کو مشن موڈ میں اپنی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے قابل بنایا۔ اس سے محکموں اور اداروں کو اسکولوں، اسپتالوں، ریلوے اسٹیشنوں، پولیس اسٹیشنوں اور ٹیکس دفاتر وغیرہ میں اعلیٰ معیار کی شہری خدمات فراہم کرنے میں مدد ملی۔ اس سے ہمارے دفاعی اور حفاظتی اداروں کو بھی فائدہ پہنچا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں منعقدہ ’’روزگار میلوں‘‘ کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد تقرری خطوط پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔

بھارت  ایکسپریس اردو

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

3 hours ago