قومی

More than 40000 women have disappeared in Odisha: اُڈیشہ کی حکومت اڈانی چلاتے ہیں اور نریندرمودی کو بھی اڈانی چلاتے ہیں:راہل گاندھی

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج بھونیشور کے بارامونڈا گراؤنڈ میں ایک بڑی ریلی ‘سمویدھان بچاؤ سمواس’ سے خطاب کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے بڑا دعویٰ کیا کہ اڈیشہ میں 40 ہزار سے زیادہ خواتین غائب ہو چکی ہیں۔ آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ خواتین کہاں گئی ہیں۔ یہاں خواتین پر آئے روز مظالم ہوتے ہیں۔ یہاں کی حکومت کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ اڈیشہ حکومت کا واحد کام ریاست کے غریب لوگوں کے ہاتھوں سے اوڈیشہ کی دولت کو چھیننا ہے۔ پہلے بی جے ڈی حکومت نے ایسا کیا اور اب بی جے پی حکومت بھی یہی کررہی ہے۔ ایک طرف اڈیشہ کے غریب لوگ، دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات، کسان اور مزدور ہیں اور دوسری طرف 5-6 ارب پتی اور بی جے پی کی حکومت ہے۔ یہ لڑائی جاری ہے۔ اوڈیشہ کے لوگوں کے ساتھ صرف کانگریس کارکن ہی یہ لڑائی جیت سکتے ہیں، کوئی اور نہیں۔

کانگریس ایم پی نے کہاکہ بی جے پی مسلسل آئین پر حملہ کر رہی ہے۔ جس طرح مہاراشٹر میں الیکشن چرایا گیا، اسی طرح بہار میں بھی الیکشن چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الیکشن چوری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے نئی سازش شروع کر دی۔ الیکشن کمیشن بی جے پی کے لیے کام کر رہا ہے، اپنا کام نہیں کر رہا ہے۔ مہاراشٹر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے درمیان ایک کروڑ نئے ووٹر آئے، لیکن آج تک کسی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ ووٹر کون تھے اور کہاں سے آئے تھے۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو کئی بار کہا کہ ہمیں ووٹر لسٹ دیں، ویڈیو دیں لیکن الیکشن کمیشن نہیں دے رہا۔ یہ لوگ بہار کے الیکشن کو بھی چرانا چاہتے ہیں، لیکن ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا، ‘اڈانی اوڈیشہ حکومت چلاتے ہیں، اڈانی نریندر مودی کو چلاتے ہیں۔ اڈیشہ میں جب جگن ناتھ یاترا نکالی جاتی ہے، جب جگن ناتھ یاترا کے رتھوں کو کھینچا جاتا ہے، لاکھوں لوگ اسے دیکھتے ہیں اور اس کی پیروی کرتے ہیں۔ پھر ڈرامہ ہوتا ہے۔ اڈانی اور اس کے خاندان کے لیے رتھ روکے گئے ہیں۔ اس سے آپ کو اوڈیشہ حکومت کے بارے میں سب کچھ سمجھ آ جائے گا۔ یہ اڈیشہ حکومت نہیں ہے، یہ اڈانی جیسے 5-6 ارب پتیوں کی حکومت ہے۔ اس کا مقصد آپ کی زمین، جنگل اور مستقبل کو چوری کرنا ہے۔

راہل گاندھی نے کہاکہ  ‘اڈیشہ بی جے پی کا ماڈل ہے۔ یہ لوگ آپ کا سارا پیسہ 5-6 بڑی کمپنیوں کو دے رہے ہیں۔ میں نے ابھی کسانوں اور خواتین کے وفد سے ملاقات کی، ان کی آواز سنی، ان کا درد سنا۔ پانی، جنگل اور زمین قبائلیوں کی ہے اور قبائلیوں کے پاس رہے گی۔ یہاں آدیواسیوں کو بغیر پوچھے زمین سے ہٹا دیا جاتا ہے، پیسا قانون پر عمل نہیں ہوتا۔ قبائلیوں کو پٹہ نہیں دیا جاتا۔ یہ زمین ان کی، پانی ان کا، جنگل ان کا۔ کانگریس پارٹی پیسا قانون لائی تھی، قبائلی بل لائی تھی۔ ہم ان قوانین کو نافذ کریں گے، ہم قبائلیوں کو ان کی زمین واپس دلائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

7 minutes ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

42 minutes ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

11 hours ago