اسپورٹس

Kishor Kumar Sadhak: کشور کمار نے ایک ہی میچ میں دو ہیٹ ٹرک بناکرانگلینڈ میں رقم کی تاریخ

کرکٹ میں روز نئے ریکارڈ بنتے ہیں، مگر جو کمال انگلینڈ میں بھارتی نژاد سپنر کشور کمار سادھک نے دکھایا، شاید سالوں تک دہرایا نہ جائے۔ ٹو کاؤنٹیز چیمپئن شپ ڈویژن سکس کے ایک میچ میں کشور نے ایک ہی میچ میں لگاتار دو اوورز میں دو ہیٹ ٹرک لے کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے صرف 8 گیندوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں ،جس میں سے 5بولڈ اور 1 کیچ آؤٹ تھا۔ اپنی اس شاندار بولنگ کی بدولت کشور نے اپنی ٹیم ایپس وچ اور کولچیسٹر کرکٹ کلب کو جیت دلائی۔

کشور نے کر دیا ایسا کارنامہ
5 جولائی کو کیس گریو کرکٹ کلب کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں کشور نے 6 اوورز کرائے اور اس دوران صرف 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا یہ اسپیل کلب کرکٹ کی تاریخ میں درج ہونے کے قابل تھا۔ سب سے خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنے چوتھے اوور کی آخری تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کی، اور پھر اگلے یعنی پانچویں اوور کی تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر ایک اور ہیٹ ٹرک کر لی۔

اس دوران پانچ بلے بازوں کو انہوں نے کلین بولڈ کیا اور ایک بلے باز کو کیچ آؤٹ کرایا۔ ان کے شکار ہوئے چھ میں سے پانچ بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بلے بازی میں بھی دکھایا کمال
کیس گریو کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایپس وچ اور کولچیسٹر کرکٹ کلب کو 139 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کشور نے بیٹنگ میں بھی اپنی ٹیم کی جیت میں مدد کی۔ انہوں نے ناقابل شکست 14 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کی ٹیم نے یہ ہدف صرف  21اوورز میں حاصل کر لیا اور میچ 7وکٹ سے جیتا۔

بولنگ اور بیٹنگ کے علاوہ کشور فیلڈنگ میں بھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے ایک بلے باز جسکرن سنگھ کو رن آؤٹ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس سے ان کا آل راؤنڈ پرفارمنس اور بھی متاثر کن ہو گیا۔

“میں آسمان پر اُڑ رہا تھا…”
میچ کے بعد کشور سادک نے بی بی سی ایسیکس کے ‘Around the Wicket’ شو میں بات کرتے ہوئے کہا، “جب میں نے دیکھا کہ بلے باز آؤٹ ہو گیا ہے، تو میں واقعی خود کو آسمان پر اُڑتا ہوا محسوس کر رہا تھا۔ اتنے سارے فون کالز آئے کہ یقین نہیں آ رہا تھا۔ میچ کے بعد ہم سب ایک ریسٹورینٹ گئے، کھانا کھایا، ڈرنکس انجوائے کی اور دو سے ڈھائی گھنٹے وہ لمحے جئے جو کبھی نہیں بھولوں گا۔”

اگرچہ اس تاریخی پرفارمنس کے باوجود کشور اپنی ٹیم میں جگہ کو لے کر مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، “ٹیم میں بہت سے بہترین کھلاڑی ہیں، اس لیے میں نہیں کہہ سکتا کہ میں پلیئنگ الیون میں پہلی پسند ہوں۔ میں داؤ دار ضرور ہوں، مگر ابھی جگہ پکی نہیں ہے۔”

کشور کا ریکارڈ خاص کیوں؟
کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے بھی ایک ہی میچ میں دو ہیٹ ٹرک ہو چکی ہیں۔ 2017میں مشیل اسٹارک نے شیفیلڈ شیلڈ میچ میں اور 1912 میں جمی میتھیوز نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مگر فرق یہ ہے کہ ان کی دونوں ہیٹ ٹرک مختلف اننگز میں تھیں۔ جب کہ کشور نے ایک ہی اننگز میں لگاتار دو اوورز میں دو ہیٹ ٹرک لے کر ایک انوکھا اور اب تک کا سب سے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…

10 minutes ago

Pappu Yadav: پٹنہ اور دہلی کو پتہ ہی نہیں کہ چھپرا ڈوب گیا، پپو یادو بولے- 5 دن سے لوگ بھوکے ہیں

پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

33 minutes ago

Heart Attack and Cardiac Arrest: ہارٹ اٹیک اور کارڈیک اریسٹ میں جانئے کیا ہے فرق؟

ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…

2 hours ago

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

2 hours ago

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

3 hours ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

3 hours ago