سیاست

PM Modi In Bihar: پی ایم مودی نے کہا – آر جے ڈی اور کانگریس صرف بہار کے غریبوں کو ووٹ بینک  سمجھتے ہیں ، لالٹین راج کا اندھیرا اور این ڈی اے کا ترقیاتی دور

پی ایم نریندر مودی نے گیا (بہار) میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (RJD) اور کانگریس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو کی قیادت میں ‘‘لالٹین راج’’کے دور میں بہار لال دہشت کا شکار تھا، جہاں شام کے بعد باہر نکلنا بھی خطرناک ہو جاتا تھا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ بہار کے ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ سیاست رہی ہے، جو صرف ووٹ بینک کو دیکھتی ہے، عوام کے مسائل کو نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر جے ڈی اور کانگریس نے بہار کے غریبوں کو صرف ووٹوں کی گنتی سمجھا، ان کے دکھ سکھ، روزگار، تعلیم یا عزتِ نفس سے کوئی سروکار نہیں رکھا۔

لالٹین راج کا اندھیرا اور این ڈی اے کا ترقیاتی دور

پی ایم مودی نے یاد دلایا کہ گیا جیسے شہر ‘‘لالٹین راج’’  میں اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ ہزاروں دیہات ایسے تھے، جہاں بجلی کے کھمبے تک نہیں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا:”نہ تعلیم تھی، نہ روزگار۔ بہار کی کئی نسلیں ریاست چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔”

اس کے برعکس پی ایم مودی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے بہار کے تیز رفتار ترقی کو ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج بہار میں بڑے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن میں شامل ہیں

گیا میں سب سے بڑا صنعتی زون (Industrial Area)

ٹیکنالوجی سینٹر کا قیام

نیا پاور پلانٹ شروع

اورنگ آباد میں پاور پروجیکٹ کی بنیاد

بھاگلپور میں نیا تھرمل پاور پلانٹ بننے والا ہے

کانگریس پر شدید تنقید

پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کا بہار کے عوام سے رویہ ہمیشہ توہین آمیز رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک وقت میں کانگریس کے ایک وزیر اعلیٰ نے اسٹیج سے کہا تھا کہ “ہم اپنے راج میں بہاریوں کو گھسنے نہیں دیں گے”۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہی کانگریس آج راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ مل کر پھر وہی پرانی سیاست دہرا رہی ہے۔

این ڈی اے کا عزم

اپنے خطاب کے آخر میں پی ایم مودی نے کہا:”ہمارا عزم ہے کہ بہار کے بیٹے بیٹیوں کو روزگار کے لیے باہر نہ جانا پڑے، وہ اپنے گھر میں باعزت زندگی گزاریں، اپنے خاندان کی دیکھ بھال کریں۔ اسی سوچ کے ساتھ ہم کام کر رہے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Uniform Civil Code: ’بھارت کو متحد رکھنے کے لیے یکساں سول کوڈ ضروری‘، قومی سیمینار میں جسٹس سنجے کرول اور ماہرین نے پیش کی اپنی رائے

’بھارت کلیکٹو فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔…

38 minutes ago

Shamim Nikhat Fiction Competition Results: شمیم نکہت افسانہ مقابلے کے نتائج کا اعلان، 8 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 12 طلبہ انعامات کے لیے منتخب

جیوری ممبران، پروفیسرریشماں پروین، ڈاکٹرعشرت ناہید، ڈاکٹرپروین شجاعت، ڈاکٹر شبنم رضوی اور ڈاکٹر موسیٰ رضا…

58 minutes ago

Amit Shah Ambala Visit Plan: امت شاہ 5 نومبر کو انبالہ میں 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شہید یادگار کا کریں گے افتتاح

1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے شہیدوں کی یاد میں قائم ’آزادی کی پہلی لڑائی…

1 hour ago