سیاست

PM Modi receives grand welcome on his Argentina visit: ارجنٹینا پہنچے وزیر اعظم مودی، بھارتی کمیونٹی نے کیا شاندار استقبال، ’مودی-مودی‘ کے نعروں سے گونجا ارجنٹینا

وزیر اعظم نریندر مودی جب ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں واقع الوئیر پیلس ہوٹل پہنچے، تو بھارتی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

بھارتی کمیونٹی نے ’مودی-مودی‘ کے نعروں سے کیا استقبال

بھارتی کمیونٹی نے وزیر اعظم کا استقبال ’مودی-مودی‘، ’جے ہند‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ جیسے نعروں سے کیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں روایتی بھارتی کلاسیکی رقص پیش کیا گیا، جس میں بھارت کی شاندار ثقافتی وراثت کا جشن منایا گیا۔ بھارتی کمیونٹی کے افراد کو وزیر اعظم مودی سے ملنے اور بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران کئی لوگوں نے ان سے آٹوگراف بھی لیے۔
پی ایم مودی کا ارجنٹینا کا یہ دو روزہ دورہ گزشتہ 57 برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ارجنٹینا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہوگا دورہ

ارجنٹینا پہنچنے پر وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:’’دو طرفہ دورے کے لیے بیونس آئرس پہنچا ہوں، جس میں ارجنٹینا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ میں صدر جیویئر میلئی سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کے لیے پُرجوش ہوں۔‘‘

صدر جیویئر میلئی کی دعوت پر پہنچے ارجنٹینا
وزیر اعظم مودی ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلئی کی دعوت پر وہاں پہنچے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات نومبر 2024 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ  G20 اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

2018 میں بھی  G20 اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے وزیر اعظم
وزیر اعظم مودی اس سے پہلے 2018 میں بھی  G20 اجلاس میں شرکت کے لیے ارجنٹینا جا چکے ہیں۔ پانچ ملکوں کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم مودی نے ارجنٹینا کو لاطینی امریکہ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار اور  G20میں ایک قریبی ساتھی قرار دیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مستحکم اور دیرینہ تعلقات ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی گھانا اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا کامیاب دورہ کر چکے ہیں، اور ارجنٹینا کے بعد وہ برازیل جائیں گے، جہاں وہ براسیلیا میں دو طرفہ دورے سے قبل ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے برِکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ نمیبیا جائیں گے، جو ان کے اس بین الاقوامی دورے کا آخری مرحلہ ہوگا۔

بھارت ایکسپیریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

45 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago